بھارت نے شان اور عمیر جیسوال کو بھی پاکستان کا شہید فوجی بنا دیا

بھارت اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کی پالیسی پر قائم ہے، لیکن ہر بار کی اس بار بھی یہ کام بہت بھونڈے انداز میں کیا گیا، ٹوئٹر پر فوجی ڈاکٹر ‘نامی فیک اکاؤنٹ نے پاکستانی فلم ‘یلغار’ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں شان شاہد، عمیر جیسوال اور بلال اشرف موجود تھے۔ اس فیک اکاونٹ نے پاکستان کے نامور اداکاروں کو پاکستان کا فوجہ قرار دیتے ہوئے ان کی شہادت کا دعوی بھی کر دیا۔

اس اکاؤنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ میجر اعجاز (شان) اور کیپٹن جعفر (عمیر جیسوال) میرے کلاس فیلو تھے جو پنجشیر میں شہید ہوگئے ہیں۔ انہیں پشاور میں سپردِ خاک کیا گیا اور آئی ایس پی آر ان ہلاکتوں کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
میجر جنرل (ر) ہرشا ککڑ اور میجر جنرل (ر) جی ڈی بخشی نے بنا تصدیق یہ ٹوئٹ شیئر کر دی اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔

دونوں کی ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ پنجشیر میں لڑائی کے دوران پاکستان کو بھاری جانی نقصان ہوا۔ پنجشیر میں پاکستان کے سات افسران، 12 جونیئر افسران اور 75 کمانڈوز شہید ہوئے جبکہ دیگر کچھ زخمی بھی ہوئے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی افواج کا مذاق بن کر رہ گیا، پاکستانی اداکار شان شاہد اور عمیر جیسوال نے بھی ٹوئٹس پر جواب دیتے ہوئے اپنی فوجی لباس میں تصویر شیئر کیں اور طنزیہ لہجے میں ہیلو بھی کہا۔

ہمیشہ کی طرح بھارت کو اس پر بار بھی اپنے بھونڈے الزامات کے بعد شرمندگی اٹھانی پڑی ہے۔