قریب 40 سال کوما میں رہنے کے بعد فرانس کے سابق فٹبالرژاں پیئر ایڈمزکی وفات

فرانس کے اپنے وقت کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر ژاں پیئر ایڈمز قریب 40 سال تک کوما کی حالت میں رہنے کے بعد 73 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

ایڈمز کو ان کے گھٹنے کی سرجری کے لیے سنہ 1982 میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سرجری کے لیے انھیں بے ہوش کیا گیا لیکن بے ہوش کرنے والے اینستھیزیا کی زیادہ مقدار کی غلطی کی وجہ سے وہ دوبارہ کبھی ہوش میں نہ آئے۔

آپریشن سے پہلے اینیستھیزسٹ اور زیر تربیت ڈاکٹر سے کافی زیادہ غلطیاں ہوئیں جن کی وجہ سے ایڈمز کو دل کا دورہ پڑا اور خون رکنے کی وجہ سے اُن کے دماغ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔