جمعرات, 17 جمادى الآخرة 1443ھ 20, جنوری 2022
قومی خبریں 

کراچی میں بارش کا امکان: سندھ حکومت کا کل اسکولوں کی چھٹی سے متعلق اہم بیان

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان تشکیل پا رہا ہے جس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کراچی سے 300 کلومیٹر دور ہے جو کہ کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کا باعث بن سکتا ہے۔ دوسری جانب سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق، ایسوسی ایٹ انجینیئرنگ ڈپلومہ کے آج سے 2 اکتوبر تک تمام امتحانات ملتوی کردیےگئے ہیں۔ اعلامیے…

مزید پڑھیں
کھیل 

نیشنل ٹی 20: بابراعظم کی شاندار سنچری، ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیشنل ٹی 20 کپ میں نادرن کے خلاف میچ کے دوران سنچری داغ دی۔ اس سنچری کے ساتھ بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ بابراعظم نے 185 اننگز میں 6 سنچری اسکور کی ہیں، دوسرے نمبر پر احمد شہزاد نے 221 اننگز میں 5 سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔ بابراعظم نے نادرن کے خلاف 58 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 11چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کراچی میں شام سے بارش کا امکان

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان تشکیل پا رہا ہے جس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہے، کراچی سے یہ ڈپریشن 280 سے 300 کلو میٹر دور مشرق اور جنوب مشرق میں موجود ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈپریشن شدت اختیار کرکے سمندری طوفان بن سکتا ہے، سائیکلون بننے کی صورت 70 سے…

مزید پڑھیں
سیاست 

‘پولیس انتظار کرتی رہتی ہے کوئی ان کا چائے پانی کرے تو یہ کارروائی کریں’

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جو کام سونپا گیا ہے وہ نہیں کرتی کچھ اور کرنے لگ گئے ہیں، کس قدر ناانصافی کا کاروبار چلا رکھا ہے، ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، جو ملزم ہمارے پاس آتا ہے بری ہو جاتا ہے کیونکہ تفتیش نہیں ٹھیک ہوئی ہوتی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کوئٹہ میں مقیم ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ اور جبری گمشدگی سے متعلق کیسز…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

بلوچستان حکومت کا سرکاری افسران کو موبائل پر ’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت

پاکستان کے صوبے بلوچستان کی حکومت نے تمام محکموں کے سربراہان اور سینیئر سرکاری افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون نمبرز پر رنگ بیک ٹون "پاکستان زندہ باد” لگالیں۔ بدھ کو محکمہ ملازمت ہائے اور عمومی نظم و ضبط (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے انتظامی شعبے کے سیکشن افسر بہادر خان کے دستخط سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اس بات کا فیصلہ چیف سیکریٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اعلامیے میں تمام محکموں کے سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹریز اور…

مزید پڑھیں
سیاست 

ویڈیو کے بدلے ویڈیو لیک ہوگی، صفدر اعوان کی دھمکی

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، تاہم مین اسٹریم میڈیا پر اب تک اس متعلق کوئی بات نہیں کی جارہی۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے شوہر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے اس حوالے سے نہایت سادہ انداز میں بڑی بات کہہ دی۔ ‘ صفدر اعوان نے کہا کہ ‘لوگ ڈرے ہوئے ہیں، او بھائی نہ ڈرو، فلموں سے کچھ نہیں ہوتا، ہر ایک شخص کی فلم بنی ہوئی…

مزید پڑھیں
بزنس 

ڈالر 172 روپے کا ہوگیا، سونا بھی مہنگا

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر روکنے میں حکومت ناکام نظر آتی ہے ، روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان برقرار، انٹر بینک میں 70پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 40پیسے کے اضافے سے ڈالربلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مسلسل ڈالرکی طلب بڑھنے سے اس کی قیمت میں بھی اضافے کا رحجان ہے بدھ کو بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 65 پیسے کے اضافے سے 169.95 روپے سے برھ کر 170.60 روپے…

مزید پڑھیں
تازہ ترین 

کراچی: تیز ہواؤں سے کے الیکٹرک کا پول رکشے پر گر گیا

شہر قائد میں بارش سے قبل تیز ہوائیں شروع ہوتے ہی حادثات رونما ہونے لگے، راشد منہاس روڈ پر تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے 2 کھمبےگر گئے۔ کراچی کے علاقے گلستا ن جوہر میں تیز ہواؤں سے کے الیکٹرک کا پول رکشے پر گیا، رکشے میں کئی افراد سوار تھے، تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا دوسرا پول بھی کس بھی وقت گر سکتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کھمبے شاپنگ مال کی پارکنگ سے سڑک پر گرے،…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

موسلا دھار بارش اور سمندری طوفان کا خدشہ، امتحانات ملتوی

سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات ملتوی کردیے۔ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق، ایسوسی ایٹ انجینیئرنگ ڈپلومہ کے آج  سے 2  اکتوبر  تک  تمام  امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ ملتوی کیے گئے امتحانات  اب 9 ، 11 اور 12 اکتوبر کو لیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ کیٹی بندر سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر  موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

شکیرا کا بیگ اور فون جنگلی سور لے کر بھاگ گئے

عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا سیر پر گئیں جہاں جنگلی سُوروں نے ان پر حملہ کر دیا۔ شکیرا نے اپنے 70 ملین فولورز کو انسٹاگرام پر بتایا کہ  وہ بارسلونا کے ایک پارک میں اپنے 8 سالہ بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں کہ اچانک سے 2 جنگلی سُوروں نے ان پر حملہ کیا ،خوش قسمتی وہ اور ان کا بیٹا محفوظ رہا۔ لیکن سور ان کا بیگ لے کر جنگل بھاگ گئے جس میں ان کا فون بھی تھا۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے گانے واکا واکا سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی شکیرا ازابیل…

مزید پڑھیں