بجلی بحران کاخطرہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے 6 پاور پلانٹس کی بندش کا فیصلہ کرلیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے وزارت توانائی کا کہنا تھاکہ 6 پاور پلانٹس کی بندش سے 1796میگا واٹ بجلی کی کمی ہوگی۔وزارت توانائی کا کہنا تھاکہ لاکھڑا اور کوٹری پاور پلانٹس لائسنس منسوخ ہونے پر غیر فعال ہیں۔وزارت توانائی کے مطابق موجودہ دور میں 3 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا گیا۔