ارشد ندیم نے دل جیت لئے

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس کے دوران جیولن تھرو میں ارشد ندیم میڈل تو نہ جیت سکے تاہم پوری قوم کے دل جیت لئے۔ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں پاکستان کی جانب سے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم شکست کھاگئے۔ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ان میں ارشد ندیم 84.62 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل کا حقدار ٹھہرنا تھا تاہم اس راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔پہلے تھرو میں رومانیہ کے الیگزینڈو نوواک نے 77.03 میٹر اور جمہوریہ چیک کے ایتھلٹ ویزلی نے 79.73 میٹر کا تھرو پھینکا جبکہ جرمنی کے جولیان ویبر نے 85.30میٹر کا تھرو پھینکا۔بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی تھرو 87.03 میٹر تک گئی جس کے باعث وہ پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم 82.40 کا تھرو پھینک کر چوتھے نمبر پر رہے۔دوسرے راؤنڈ میں بھارتی نیرج چوپڑہ نے 87.58 میٹر کی تھرو پھینیکی جبکہ پاکستانی ارشد ندیم نے فاؤل پھینکا، جس کے باعث کوئی پوائنٹ نہیں ملا۔تیسرے راؤنڈ نیرج چوپڑہ میں بھارتی کھلاڑی نے 76.9 کی تھرو پھینکی جبکہ پاکستانی ارشد ندیم نے 84.62 میٹر کی تھرو پھینکی۔چوتھے راؤنڈ میں پاکستان ارشد ندیم نے 82.91میٹر کی تھرو پھینکی۔ جبکہ بھارتی نیرج چوپڑہ نے فاؤل کیا جس کے باعث انہیں کوئی نمبر نہیں ملا۔پانچویں راؤنڈ میں پاکستانی ارشد ندیم نے 81.98 میٹر کی تھرو پھینکی، بھارتی کھلاڑی نے ایک مرتبہ پھر فاؤل کیا جس کے باعث انہیں کوئی نمبر نہیں ملا۔چھٹے راؤنڈ میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے فاؤل پھینکا جس کے باعث انہیں کوئی نمبر نہیں ملا،فائنل میں شاندار کارکردگی دکھائی میڈل کی دوڑ سے باہر ہونے کے باوجود پانچویں نمبر پر رہے۔میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے24 سالہ ارشد ندیم نے ساؤتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دکھا کر اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا تھا۔اولمپکس کیلئے فیلڈ پر آئے تو گروپ اسٹیج میں بھی ارشد ندیم نے دھوم مچادی، 85.16 میٹر کی تھرو کرکے ارشد ندیم نے اپنے گروپ میں پہلی اور مجموعی طور پر کوالیفائرز میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔