کورونامیں کمی نہ ہوئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح20.59 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 551 کورونا ٹیسٹ ہوئے، جبکہ 2172 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔حیدر آباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16.67 فیصد رہی۔حیدرآباد میں اس دوران 972 ٹیسٹ کئے گئے، 162 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شرح 3.91 فیصد رہی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان اضلاع میں 10 ہزار 236 ٹیسٹ ہوئے، جبکہ 400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 12.56فیصد رہی ہے۔اس دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر 21 ہزار 759 کورونا ٹیسٹکئے گئے جبکہ 2 ہزار 734 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 28 افراد انتقال کر گئے۔