سپین میں حاملہ خواتین کی ویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ

سپین اس وقت کورونا کی پانچویں لہر سے گزر رہا ہے، محکمہ صحت کے ماہرین کیمطابق گزشتہ ماہ بارسلونا، مالاگاہ، اور مرسیا میں تین حاملہ خواتین کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے تاہم اموات کی اصل تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے اور اب حاملہ خواتین کی ویکسینیشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کی رائے میں ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈزمیں مریضوں کی تعداد میں اضافے سے دباو میں اضافہ ہوگیاہے، حاملہ خواتین کے لئے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرناہوگا۔ہسپانوی وزارت صحت کے مطابق حاملہ خواتین کی زندگی کو محفوظ بنانے کے اقدامات اٹھانے کی تجویز دی ہے اور فائزرز، بائیوٹیک موڈرنا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر لگانے کی سفارش کی ہے۔کاتالونیا کے علاقائی محکمہ صحت کے سربراہ جوزف ماریا نے کہاکہ حاملہ خواتین کورونا وائرس سے متاثر ہورہی ہیں، ان کے لئے ویکسین کے عمل کو تیز کرناہوگا۔