مہنگائی میں مزید اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں جن کے مطابق جولائی 2021 مہنگائی کی شرح 8.40 فیصد رہی اور جون کی نسبت جولائی میں مہنگائی 1.34 فیصد بڑھی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق شہروں میں آلو 16.17 فیصد، پھل 13.93 فیصداور ٹماٹر21.82سستے ہوئے جبکہ چکن 13.02 فیصد، سبزیاں 6.63 فیصد اور دال مونگ 20.75 فیصد سستی ہوئی ہے۔شہروں میں انڈے 24.07، چینی 23.01اور آٹا 14.92 فیصد مہنگا ہواجبکہ خوردنی گھی 32.85 اور کوکنگ آئل 31.70 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ دوسری جانب دیہات میں چکن 12.95، دال مونگ 10.06 فیصداوردال ماش 2.41 فیصد سستی ہوئی جبکہ چینی 4.33 فیصد، خوردنی تیل 3.16اور کوکنگ آئل 2.27فیصد مہنگا ہواہے۔