سیاسی رابطے شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورسابق وزیراعلی سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم نے سندھ میں تحریک انصاف کومتحرک کرنے کے لئے سیاسی رابطے شروع کردئیے ہیں،سندھ ایکشن کمیٹی کے کنونیئراورسندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ سے سندھ میں تبدیلی کے لئے اہم ملاقات کی ہے،ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جب چاہیں سندھ آئیں گے،سندھ میں تبدیلی کے لئے ہم خیال جماعتوں سے رابطہ کروں گا،تحریک انصاف کوسندھ میں آرگنائز کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ا ورسندھ میں جو وفاقی ادارے بات نہیں سنتے ان کو بھی ٹھیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ سے میری صلح ہوچکی ہے،مجھے جی ڈی اے سے بھی کوئی شکایت نہیں ہیں جلد پیر پگاڑا سے ملاقات کروں گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سید جلال محمود شاہ کی رہائشگاہ پران سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سندھ حکومت عمل درآمد نہیں کررہی ہے،ارباب غلام رحیم کووزیراعظم کا معاون خصوصی بننے پر مبارک باد دیتا ہوں۔