کینسرکی مریضہ کی خواہش پوری کردی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مایا علی نے کینسرسے لڑنے والی نوجوان لڑکی کی خواہش پوری کر کے مداحوں کے دل جیت لئے۔اداکارہ نے انسٹا گرام پوسٹ میں ھناء کامران میمن نامی نوجوان لڑکی کے ساتھ تصویر اورویڈیوزشیئرکرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو ھناء کی خواہش پوری کرنے کا اعزازحاصل ہوا ہے جو مایا کی کپڑوں کی برانڈ‘ مایا پریٹ‘ کا کوئی لباس زیب تن کرنا چاہتی تھیں۔ویڈیو میں مایا کی ٹیم ھناء کا میک اوور کررہی ہے جس کے بعد آتشی گلابی لانگ فراک میں ملبوس ھناء خوشی سے سرشار دکھائی دیتی ہیں۔مایا نے کیپشن میں بتایا کہ ھناء ایک مضبوط اور بہادر لڑکی ہے جس سے ملاقات کا اعزازحاصل ہوا۔ اس کے والد رواں سال کے آغازمیں کووڈ 19 کے باعث چل بسے تھے جس کے بعد ھناء میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔اداکارہ کے مطابق ھنا کے ساتھ بیٹھ کر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے سے احساس ہوا کہ وہ کتنی مثبت اور مضبوط ہے۔وہ بہادری سے لڑتے ہوئے دوسروں کیلئے متاثرکن ہے، ھناء کی طاقت اس کی والدہ ہیں جو کسی بھی دوسرے شخص سے زیادہ مضبوط ہیں۔