خواتین کو مناسب لباس پہننے کی ضرورت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ مناسب لباس زیب تن کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’پردہ مرد اور عورت دونوں کے لئے ہے۔‘وینا ملک نے لکھا کہ ’مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور خواتین کو چاہیے کہ مناسب لباس پہنیں۔‘اداکارہ کے اس پیغام کی حمایت کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی پیغام دیتا ہے لیکن افسوس مرد اس پر عمل کررہا ہے اور نہ ہی عورت۔