کورونا پرمزید سخت فیصلے ہونگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں ایک ماہ میں کورونا کیسز میں 4 گنا اضافہ ہوا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 26.3 فیصد رہی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں 24گھنٹوں میں 6623ٹیسٹ ہوئے،1700سے زائدمثبت آئے، تنقیدکی جاتی ہے پیپلزپارٹی کراچی اورکاروباردشمن ہے، ناقدین کوبتاناچاہتاہوں سندھ حکومت عوام دوست ہے، ہمیں لاک ڈاؤن لگاکرخوشی نہیں ہوگی، سندھ حکومت عوام کے مفادمیں سخت فیصلے کرتی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے اہم کردار میڈیا کا ہے، میڈیاعوام کوبتائے کوروناکی صورتحال کتنی خطرناک ہے، سندھ حکومت نہیں چاہتی خطرناک وائرس عوام کولگے، ڈاکٹرز، نرسز اور ہیلتھ کیئر اسٹاف پریشان ہے، خدارا حکومت اور ہیلتھ کیئر اسٹاف کا ساتھ دیں۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہی صورتحال رہی توکوئی بھی دباؤکوبرداشت نہیں کرپائیگا، وزیراعلیٰ سندھ جمعے کوٹاسک فورس کادوبارہ اجلاس کریں گے، صورتحال یہی رہی تو سخت فیصلے کرناہوں گے، چھپ کرشادی کی تقریبات کرنیوالے زیادتی کررہے ہیں، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تقریبات پرسخت کارروائی کریں۔