ہیلتھ ورکرکورونا کا بڑا نشانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز پر کوروناوائرس کے حملوں میں تیزی آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 6 ہیلتھ ورکرز کورونا پازیٹوآئے اور 2 انتقال کرگئے، اسی دورانیے میں 5ڈاکٹر اور ایک ہیلتھ ورکر میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ چوبیس گھنٹے میں انتقال کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا تعلق اسلام آباد اور کراچی سے ہے۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16938 ہوگئی۔‘دس ہزار 140 ڈاکٹرز، 2405 نرسز اور 4393 ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں۔ ملک میں اب تک 166ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہوئے جبکہ 403ہیلتھ ورکرز گھر اور 31 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔’اس ضمن میں ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں 16337ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اور انتقال کرنے والے بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے، سندھ میں 5963ہیلتھ ورکرزپازیٹو جبکہ 58 انتقال کرچکے ہیں، پنجاب میں 3489 ہیلتھ ورکرزپازیٹو ہوئے اور 29 کا انتقال ہوا ہے۔کورونا سے متعلق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 4000ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 44 انتقال کرچکے، اسلام آبادمیں 1546ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 14 کا انتقال ہوا۔ گلگت بلتستان میں 285ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 3 انتقال کرچکے ہیں۔اسی طرح بلوچستان میں 853ہیلتھ ورکرزپازیٹو ہوچکے ہیں اور 9 انتقال کرگئے۔ آزاد کشمیر میں 802ہیلتھ ورکرزپازیٹو جبکہ 9 انتقال کرچکے ہیں۔