کوروناصورتحال سنگین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید3752 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔کورونا کیسزکی شرح 7 اعشاریہ 51 فیصد رہی ہے۔جہاں پاکستان وبائی مرض کی چوتھی لہر سے لڑ رہا ہے وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 752 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور قومی سطح پر مثبت کیسز کی شرح 7.51 فیصد تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 21 مئی کو رپورٹ ہونے والے 4 ہزار 7 کیسز کے بعد سے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہیں جبکہ ایک روز قبل 2 ہزار 819 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔عید پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث 24 بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے اور 5 اضلاع میں یومیہ شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں 5 اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 10 فیصد سے تجاوزکرگئی جبکہ کورونا کی یومیہ بلندترین 24.82 فیصد شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔ اسکردو میں 14.66 فیصد، مظفرآباد میں 19.76 حیدرآباد میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 6.34 فیصد، وفاقی دارالحکومت میں 10.95فیصد، پشاورمیں 12.41، راولپنڈی میں کیسز کی یومیہ شرح 18.59 فیصدرہی۔