بابراعظم سے کپتانی چھن جانے کاخطرہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کو بابراعظم کی کپتانی چھن جانے کا خدشہ ستانے لگا۔ راشد لطیف نے کہا کہ ان کے خیال میں دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ذاتی کارکردگی برقرار رکھنے کیلئے بابراعظم کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں، دورہ انگلینڈ میں تاحال گرین شرٹس کی کارکردگی مایوس کن رہی، اگر ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ایسے نتائج سامنے آئے تو ہوسکتا ہے کہ بابراعظم سے کہہ دیا جائے کہ تم صرف بیٹنگ کرو،کپتانی کوئی اور کرے گا، ٹی ٹوئنٹی میں تو بابر کو کپتان برقرار رکھنا ٹھیک ہے لیکن سب سے بڑا مسئلہ ون ڈے کا ہے، ہمیں حسن علی کو آزمانا چاہیے، بہتر یہی ہے کہ وہ کھلاڑی کپتان بنے جس میں جارحانہ پن ہو۔