بھارتی بھی سجل علی کی خوبصورتی کے دیوانے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی نے بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔گزشتہ روز سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے چشمہ پہنا ہوا ہے اور نیلے رنگ کی جینز والی جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سجل علی کے چہرے پر ہمیشہ والی معصومیت موجود ہے اور وہ بیحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔سجل علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ جو ادھوری سی بات باقی ہے۔‘اداکارہ کی اس تصویر پر جہاں اْن کے مداحوں اور پاکستانی فنکاروں نے تعریف کے پْل باندھے تو وہیں سرحد کے اْس پار یعنی بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔سونم باجوہ نے سجل علی کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سب سے خوبصورت۔‘بھارتی اداکارہ کے اس محبت بھرے کمنٹ کو سجل سمیت پاکستانی صارفین کی جانب سے لائک کیا جارہا ہے۔دوسری جانب منشا پاشا اور نور ظفر نے سجل کی تصویر پر اْنہیں ’کیوٹ‘ قرار دیا۔