انگلش ویمن کرکٹر مستقبل کی قومی بھابھی قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ کی جانب سے تعریف کئے جانے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے زیرِ گردش ہیں۔انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل نے ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے ایک پیغام میں بابر اعظم کا نام لکھا تھا اور اس کے ساتھ حیرانی اور تالیاں بجانے کی ایموجی کا استعمال بھی کیا تھا۔انگلش ویمن کرکٹر کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی صارفین کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے۔کوئی انہیں مستقبل کی’’قومی بھابھی‘‘قرار دے رہا ہے، کسی نے ڈینیئل کے نام کے ساتھ بابر اعظم کا نام جوڑ دیا تو کسی نے بابر اعظم کو شادی کی مبارک باد دے دی۔نوید عباسی نامی صارف نے لکھا ہے کہ ’لگتا ہے خاتون آپ بابر اعظم کے عشق میں مبتلا ہو گئی ہیں۔‘ایک صارف نے کہا کہ ڈینیئل کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ پر 5 یا 6 ہزار لائیکس آتے تھے لیکن بابر اعظم کے نام کے ٹوئٹ پر انہیں اب تک 23 ہزار لائیکس آچکے ہیں، یہ بابر اعظم کے نام کا ہی کمال ہے۔