وزیراعظم کیخلاف بڑا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان نے قانون اور اداروں کو خاطر میں نہ لانے کا عملی مظاہرہ دکھایا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس وزیر کو الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر سے نکل جانے کا حکم دیا، عمران خان اسے ہی ہیلی کاپٹر میں اپنے ساتھ لے آئے، انہوں نے قانونی حکم کی خلاف ورزی کر کے الیکشن کمیشن کو چیلنج کیا ہے، عمران خان نے پہلے گالی گلوچ بریگیڈ کو آزاد جموں و کشمیر بھیجا، نوٹ نہ چلے تو گولی چلائی۔