سیاسی ٹارگٹ بنادیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ میں سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ جاری ہے اور پیپلز پارٹی نے سرکاری نوکریوں کی لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے جس کے خلاف ہم عدالت میں جائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب نے بلٹ پروف گاڑی رکھی ہوئی ہے، وہ مسترد شدہ ہیں، مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی نہیں ہونے دیں گے،سیاسی ایڈمنسٹریٹرزتعینات نہیں ہونے چاہیے۔سندھ سے چوری کیاگیاپیسہ آزادکشمیرکے انتخابات میں استعمال کیاجارہاہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں صورتحال کافی خراب ہوچکی ہے،سیاسی طور پر ہمیں ٹارگٹ کرلیا گیا ہے،ہمار ا مرتضیٰ جتوئی سے رابطہ ہوا لیکن کھانے کی دعوت روکنے کے لئے پولیس بھجوادی گئی۔