حکومت عوام پر بوجھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آج ملک میں مہنگائی کی سونامی ہے اور لوگ اس نااہل حکومت سے بیزار ہو چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ جب سے ملک پر یہ سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے ملک کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں، وزیروں کے پاس مغلظات اور گالیاں بکنے کے علاوہ کچھ اور کہنے کو نہیں ہے، سلیکٹڈ وزیرِاعظم کو اپنے ملک کے حالات کا ادراک نہیں اور دوسرے ممالک کے ماہر بنے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نااہل وزیرِاعظم کی ناقص اور نالائق طرزِحکمرانی کی بدولت لوگ اپنا ذہنی سکون کھو چکے ہیں، آئے دن تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، وزراء روز درجنوں پریس کانفرنس کرکے اپوزیشن کو گالیاں دیتے ہیں لیکن عوام کے لئے کوئی اعلان نہیں کیا جاتا، عوام ان بدتمیز اور بدتہزیب وزراء کی بداخلاقی سے تنگ آچْکے ہیں۔ لگتا ہے عمران نیازی بھول گیا کہ جب جب تیل کی قیمت اوپر جاتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، آج ملک میں مہنگائی کی سونامی ہے اور لوگ اس نااہل حکومت سے بیزار ہو چکے ہیں۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی پاکستانی عوام پر بوجھ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔