کراچی میں کوروناپھیلاؤ تیز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کوونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیس مثبت آنے کی شرح 20 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 5650 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1149 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔حیدرآباد میں کورونا وائرس کی شرح 6 اعشاریہ 88 فیصد ریکارڈ کی گئی، یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 887 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 61 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں وائرس کی مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 247 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2783 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصد رہی۔