کرکٹ کا برا حال ہو چکاہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا برا حال ہو چکا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہ احساس ہو رہا ہے اور نہ اس کی آنکھیں کھل رہی ہیں، ٹیم ہارے گی تو سوال کوچز سے ہوگا اور تنقید بھی انہی پر ہوگی۔عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجودہ مینجمنٹ نے 2 برس قبل ایک چلتے ہوئے سسٹم کو روکا جس طریقہ کو روکا گیا تھا اس کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر کام نہیں ہو رہا، اکیڈمیز لگانے کا رحجان ختم ہو گیا ہے۔