مہوش حیات کا مداحوں کونیا ڈانس چیلنج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں کونیا ڈانس چیلنج قبول کرنے کی دعوت دی ہے۔کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر ’بوتل کیپ چیلنج‘ اور ’اونانا چیلنج‘ خوب مقبول ہوا تھا جسے اسٹارزسمیت ان کے مداحوں نے بھی قبول کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپراپنی اپنی ویڈیوزشیئرکی تھیں۔اس بارایک دفعہ پھراداکارہ نے اپنے بھائی کے ساتھ مداحوں کونیا ڈانس چیلنج قبول کرنے کی دعوت دی ہے۔اداکارہ نے کہا انہوں نے یہ نیا چیلنج اپنے بھائی کے ساتھ کیا، آپ بھی اس چیلنج کو اپنے گھر میں کریں۔