مہنگائی بم پھٹنا شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے کے اگلے ہی دن کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ گئے ٹرانسپورٹ مافیا نے ازخود کرائے بڑھا کر عوام پر نیا حملہ کردیا،ازخود کرائے بڑھانے پر سندھ حکومت خاموش،بسوں میں مسافروں اور کنڈکٹر میں تلخ کلامی کے واقعات رونما ہوئے،ادھر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز پر3 بنیادی اشیاء مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 17روپے کے اضافہ سے 85روپے کلو ہوگئی، 20کلو آٹے کا تھیلا مزید150 روپے مہنگا کردیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی کہا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیا گیا، 170روپے کلو ملنے والا گھی اب260 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔‘فی کلو گھی کی قیمت میں حکومت نے یکدم90 روپے کا اضافہ کردیا۔