اسپتالوں میں ہائی الرٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں کورونا کیسز کے پیش نظر ہیلتھ ملازمین کی عید کی تعطیلات منسوخ کی گئی ہیں اس ضمن میں تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا کہ مون سون کے سبب ملیریا، ٹائیفائیڈ، ڈینگی اور ڈائریا بھی پھیل سکتا ہے، عید الاضحی کے سبب کانگووائرس کے پھیلنے کے بھی امکانات ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ سندھ کے تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ رہے گا۔جبکہ لیب سہولیات، ایمبولینس اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔