ایس او پیز خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

کراچی(کرائم رپورٹر)محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 40سے زائد مسافر گاڑیوں پر 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے 10 گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کرا دیا۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کے مطابق مسافروں کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کوایمبولینس فراہم کردی گئی ہے اور 50 سے زائد مسافروں کو ایمبولینس میں ویکسین لگائی گئی۔سکھر،حیدرآباد، لاڑکانہ سمیت دیگرشہروں میں مسافر وں کے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس چیک کئے گئے اور سرٹیفکیٹس نہ رکھنے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالی10مسافرگاڑیاں متعلقہ تھانوں میں بند کردی گئی ہیں۔اس کے علاوہ 40سے زائد مسافر گاڑیوں پر80 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے ہدایت جاری کی ہے کہ مسافرسفر کے دوران کوروناویکسی نیشن سرٹیفکیٹس ساتھ رکھیں۔