چینی کا نیا اسکینڈل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں چینی کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے اور چینی مافیا کی جانب سے چند ماہ کے دوران عوام سے اربوں روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں حکومت کے اپنے اعداد و شمار سے چونکا دینے والے حقائق سامنے لائے گئے،حکومتی اعداد و شمار میں انکشاف ہوا کہ ملک میں چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی ہے اور رواں برس جنوری سے جولائی تک مہنگی چینی کی فروخت سے شوگر ملزم مالکان کو 32 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔جبکہ 198 روپے پہلے ہی عوام کی جیب سے نکالے جا چکے ہیں۔پروگرام میں مزید انکشاف کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز نے بھی مہنگی چینی خرید کر سبسڈی کے ساڑھے 3 ارب روپے شوگر مل مالکان کی جیب میں ڈال دئیے گئے۔واضح رہے کہ ملک میں چینی کی فی کلوقیمت 105 روپے فروخت ہونے لگ گئی، حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت85 روپے مقرر کی تھی، شوگر ملز سے چینی97 روپے اور تھوک مارکیٹ میں چینی 99 روپے کلو تک مل رہی ہے۔