بدھ, 26 ربيع الثاني 1443ھ 1, دسمبر 2021
کھیل 

ماحور شہزادکی بیان بازی پر نوٹس

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ماحور شہزاد کو بیان بازی مہنگی پڑگئی۔اولمپک ایسوسی ایشن نے بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کے امتیازی بیان کو اولمپک اسپرٹ کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحور شہزاد کے بیان پر شدید تحفظات ہیں، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن سے اس حوالے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے، بیڈمنٹن فیڈریشن کی رپورٹ پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ماحور شہزاد کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرے گی۔ٹوکیو اولمپکس میں شرکت پر تنقید کے حوالے سے ماحور شہزاد نے ایک…

مزید پڑھیں
سیاست 

پنجاب حکومت گراسکتے ہیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام عمران خان کی تبدیلی کوپہچان چکے ہیں، سندھ کے عوام بھی جانتے ہیں، وزیراعظم کہتا ہے سندھ کو فتح کرے گا، انہیں کراچی سے عبرتناک شکست ہوئی، عمران خان سندھ کے سیاسی یتیموں کو ہمارے خلاف اکٹھا کر رہے ہیں، انہیں شکست دیں گے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد لا کر ہم وزیراعلیٰ پنجاب…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

سیاسی رابطے شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورسابق وزیراعلی سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم نے سندھ میں تحریک انصاف کومتحرک کرنے کے لئے سیاسی رابطے شروع کردئیے ہیں،سندھ ایکشن کمیٹی کے کنونیئراورسندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ سے سندھ میں تبدیلی کے لئے اہم ملاقات کی ہے،ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جب چاہیں سندھ آئیں گے،سندھ میں تبدیلی کے لئے ہم خیال جماعتوں سے رابطہ کروں گا،تحریک انصاف کوسندھ میں آرگنائز کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ا ورسندھ میں جو وفاقی ادارے…

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

کینسرکی مریضہ کی خواہش پوری کردی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مایا علی نے کینسرسے لڑنے والی نوجوان لڑکی کی خواہش پوری کر کے مداحوں کے دل جیت لئے۔اداکارہ نے انسٹا گرام پوسٹ میں ھناء کامران میمن نامی نوجوان لڑکی کے ساتھ تصویر اورویڈیوزشیئرکرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو ھناء کی خواہش پوری کرنے کا اعزازحاصل ہوا ہے جو مایا کی کپڑوں کی برانڈ‘ مایا پریٹ‘ کا کوئی لباس زیب تن کرنا چاہتی تھیں۔ویڈیو میں مایا کی ٹیم ھناء کا میک اوور کررہی ہے جس کے بعد آتشی گلابی لانگ فراک میں ملبوس ھناء خوشی سے…

مزید پڑھیں
بزنس 

ملکی تاریخ کی مہنگی ایل این جی خریداری کے سودے طے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی خریداری کے سودے طے ہوگئے، خریدے گئے ایل این جی کے 4 کارگو کا ریٹ 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بھی زیادہ ہے۔ عالمی جریدے بلوم برگ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کے بحران سے بچنے کے لئے پاکستان نے مہنگی درآمدی ایل این جی کے سودے کر لئے، حکومت کی توقع تھی کہ ایل این جی کی…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

سندھ بھر میں کل سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہوگا

سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، طبی ماہرین اور پی ایم اے کے نمائندے شریک ہوئے جب کہ ٹاسک فورس اجلاس میں پہلی بار سندھ اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی بلایا گیا تھا، اس کے علاوہ ڈی جی رینجرز سندھ اجلاس میں شریک تھے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق حکومت نے صوبے بھر میں لاک…

مزید پڑھیں
کھیل 

پاکستان میرا بھی ملک ہے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کورنگی میں اغوا ء اور تشدد و زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے قتل پر سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اْن کی آواز روکنے پر ناقدین کو کرارا جواب دے دیا ہے۔شنیرا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کراچی کے علاقے کورنگی میں اغواء اور تشدد و زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے قتل سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میرے گھر سے 15 منٹ کی دوری پر آج 6 سالہ بچی کا ریپ…

مزید پڑھیں
سیاست 

پنجاب حکومت پر برہم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نذیر چوہان کو پیش نہ کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی حکومت پر برہم ہوگئے۔اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا تو پروڈکشن آرڈر جاری کئے جانے کے باوجود نذیر چوہان کو اسمبلی میں نہ لائے جانے پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک نذیر چوہان کو پیش کیوں نہیں کیا گیا، کیا یہ پارلیمنٹ کے ساتھ لڑائی چاہتے ہیں، ہم نے ممبران کے استحقاق کا بل مشترکہ طور پر پاس کیا ہے، جس میں لکھا…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی اور کہا شہر بند کرنا کورونا کاعلاج نہیں، ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے سندھ حکومت سے ہرممکن تعاون کریں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے، لاک ڈاؤن لگانے کے بعد دوبارہ کھولتے ہیں تو پھیلاؤ پھر ہوجاتاہے، کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ…

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

خواتین کو مناسب لباس پہننے کی ضرورت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ مناسب لباس زیب تن کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’پردہ مرد اور عورت دونوں کے لئے ہے۔‘وینا ملک نے لکھا کہ ’مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور خواتین کو چاہیے کہ مناسب لباس پہنیں۔‘اداکارہ کے اس پیغام کی حمایت کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی پیغام دیتا…

مزید پڑھیں