بولنگ بہتر کرنے کیلئے شین وارن سے بھی رائے لیتا ہوں، یاسر شاہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ بولنگ بہتر کرنے کے لیے شین وارن سے بھی رائے لیتا ہوں، مشتاق احمد سے بھی رابطے میں رہتا ہوں، ثقلین مشتاق نے بھی کافی رہنمائی کی ہے۔
دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے اچھا رہا، دن کے اختتام پر وکٹیں لیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹیل اینڈرز نے صبح اچھی بیٹنگ کی۔
یاسر کا کہنا تھا کہ ہدف یہی تھا کہ ٹھیک جگہوں پر بولنگ کروں، پلان کے مطابق بولنگ کی اور جنوبی افریقا کی وکٹیں لیں۔
لیگ اسپنر نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ کم از کم اسکور پر آؤٹ کریں، وکٹ سلو ہو رہا اور گیند بھی بریک ہو رہا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر دوسرے اینڈ سے بھی اسپنرز کا کامبی نیشن اچھا بنے تو آسانی ہوجاتی ہے۔
کراچی ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ کو 29 رنز کی برتری حاصل

ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی، یہاں جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
یاسر شاہ نے کہا کہ بڑی پرفارمنس کا شدت سے منتظر رہا ہوں، فٹنس پر کافی کام کیا ہے، چار کلو وز بھی کم کیا، فٹنس میں بہتری کے لیے یونس خان نے کافی حوصلہ افزائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں بھی بہترئی آئی ہے، بولنگ بھی اچھی ہو رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کل جتنے کم رنز پر جنوبی افریقہ کو آؤٹ کریں گے اتنا ہمارے لیے آسان ہوگا۔
یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ بولنگ بہتر کرنے کے لیے شین وارن سے بھی رائے لیتا ہوں، مشتاق احمد سے بھی رابطے میں رہتا ہوں، ثقلین مشتاق نے بھی کافی رہنمائی کی ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کو اب بھی آسان نہیں لیں گے، آج کے دن میچ پر پاکستان ٹیم کی گرفت مضبوط رہی ہے۔