منگل, 15 جمادى الآخرة 1443ھ 18, جنوری 2022
انٹرٹینمنٹ 

بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن کے شو کے ریلیز کا اعلان کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن سنبل شاہد کے شو کی ریلیز کے حوالے سے اعلان کردیا۔ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سنبل شاہد اور نیلم کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ میری پیاری بہن سنبل اور نیلم کا شو 18 تاریخ دن دو بجے ریلیز کیا  جائے گا۔ انہوں نے شو کے حوالے سے مزید نہیں بتایا…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

ٹھٹھرتی ٹھنڈ سے بچنے کیلئے بلیوں نے مہنگی سیٹلائٹ ڈش پر قبضہ کرلیا

اسٹار لنک سیٹلائٹ ڈش کے صارفین ہوجائیں ہوشیار کیوں کہ ٹھٹھرتی ٹھنڈ سے بچنے کے لئے بلیاں اس پر قبضہ کرنے کا سوچ سکتی ہیں۔ اسٹار لنک سیٹلائٹ ڈشز میں سرد برفیلے موسم میں خود کو گرم کرنے کی ایک مفید خصوصیت ہوتی ہے جب کہ یہ جدید ہونے کے ساتھ بہت مہنگی بھی ہے۔ جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ بلیوں کو بھی خود کو گرم رکھنے کے لئے اس جیسی گرم جگہیں ہی پسند ہوتی ہیں، بلیوں کو اس سیٹلائٹ نے خود کی طرف راغب کیا جس…

مزید پڑھیں
سیاست 

حکومت نے رات کے اندھیرے میں زبردستی منی بجٹ پاس کروایا: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں عوام دشمن منی بجٹ کو زبردستی پاس کروایا ۔ یوسف رضا گیلانی کےہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ایوان کے اندر اور باہر منی بجٹ پر احتجاج کیا،ہم سےوعدہ کیا گیا تھا کہ کچھ اشیا پرٹیکس نہیں لگایا جائےگا وہ بھی غلط نکلا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کا مطالبہ ہے کہ ہم اس حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلیں اور ہماری سی ای سی نے…

مزید پڑھیں
سیاست 

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے اکبر ایس بابر کو فارغ کر دیا، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے اکبر ایس بابر کو فارغ کر دیا ہے۔ فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ رپورٹ سے ہماری فتح ہوئی ،اسرائیل ،بھارت اور غیر ملکی فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی ، جو الزام لگاتے تھے معافی مانگیں ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مسلم لیگ نون ،پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی فارن فنڈنگ کی اسکروٹنی کرے گا۔

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

فون پر دھوکے سے جج کے اکاؤنٹ سےرقم نکالنے والے 3ملزمان گرفتار

ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ نے لودھراں اور وہاڑی میں کارروائی کرکے فراڈ سے ایک جج کا اکاؤنٹ لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال کے مطابق ملزمان نے بینک کا نمائندہ بن کر گوجرانوالا میں تعینات ایڈیشنل سیشن جج کو ٹیلی فون کیا اور بینک اکاؤنٹ سے متعلق معلومات لے کر 5 لاکھ روپے نکالے تھے۔  ایڈیشنل سیشن جج کی شکایت پر ایف آئی اے نے ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کر لیا جن سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

کامیاب جوان پروگرام: نوجوانوں کیلئے مفت ہائی ٹیک کورسز کے منصوبےکا آغاز

وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے مفت ہائی ٹیک کورسز کا منصوبہ،‏کامیاب جوان “سکلز فار آل” پروگرام کے تیسرے بیچ کا آغاز کر دیا گیا۔ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہاکہ 60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن اوپن کر دی گئی ہے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں کو جدید ترین ہائی ٹیک کورسز اور ٹیکنیکل تربیت کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، ملک بھر کے 1000 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 60,000 سکلز اسکالرشپ مختص کی گئیں ہیں۔ سربراہ کامیاب جوان…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

معروف بالی ووڈ جوڑی کی شادی کے 18 برس بعد طلاق ہوگئی

بھارتی ورسٹائل اداکار دھنوش اور اہلیہ ایشوریہ رجنی کانت نے شادی کے 18 سال بعد راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ نے ایک مشترکہ بیان میں شوہر دھنوش سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ جوڑے نے مشترکہ طور پر جاری سوشل میڈیا بیانات میں کہا کہ 18 سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد  علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکار نے اپنے بیان میں کہا کہ ’دوست، جوڑے، والدین اور ایک دوسرے کے خیر خواہ…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں صحت 

جرمنی میں کورونا کیسز میں اضافہ، 193 اموات ریکارڈ

جرمنی میں کورونا کے 74,405 نئے کیسز اور 193 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ برائے متعدی امراض کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس کے 74 ہزار 405  نئے تصدیق شدہ کیسزریکارڈ کیے گئے جس سے ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 80 لاکھ 74 ہزار 527 ہوگئی۔ اعداد و شمار کے مطابق والمی وباء سے 193 نئی اموات ریکارڈ کی گئیں، جس سے اموات کی کل تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 824 ہو گئی۔دوسری جانب آسٹریلیا میں وبائی مرض کے…

مزید پڑھیں
سیاست 

کراچی کمپنی کے پاس چوری یا ڈکیتی نہیں دہشتگردی ہوئی: شیخ رشید

اسلام آباد :  وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ گزشتہ شب کراچی کمپنی کے پاس چوری یا ڈکیتی نہیں ہوئی، دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ گزشتہ شب دارالحکومت میں کراچی کمپنی کے قریب پولیس ناکے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ دو زخمی ہو گئے تھے اس دوران جوابی فائرنگ میں موٹرسائیکل سوار دونوں حملہ آور بھی مارے گئے۔ شہید اہلکار منور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر  میڈیا سے گفتگو میں…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

سعودی اتحاد کا یمن پر فضائی حملہ ، 14 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات پرمشتبہ ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد نے یمن کے شہر صنعا پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں تقریبا14افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی اتحاد کی صنعا پر بمباری کی اطلاعات ہیں ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہناہےکہ سعودی فضائی حملےمیں حوثی باغیوں کے سابق فوجی عہدیدار کےگھر کو نشانہ بنایاگیا ہے۔ خبرایجنسی ذرائع کاکہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی انتظامیہ کے نائب وزیرخارجہ نے سوشل میڈیاپرجاری بیان میں کہاہے کہ سعودی بمباری میں تقریبا 20 افراد ہلاک اور متعددزخمی…

مزید پڑھیں