منگل, 15 جمادى الآخرة 1443ھ 18, جنوری 2022
بین الاقوامی خبریں 

کرک سمادھی بحال: ہندو یاتریوں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی

پڑوسی ملک بھارت سے آنے والے 159 یاتریوں سمیت 215 ہندو یاتریوں نے ٹیری گاؤں میں واقع شری پرم ہنس جی مہاراج کی سمادھی پر مذہبی رسومات ادا کی۔  رپورٹ کے مطابق یاتریوں کا قافلہ واہگہ بارڈر سے پاکستان اور ہوائی جہاز کے ذریعے پشاور پہنچا، بعد ازاں ہندو یاتریوں کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں ضلع کرک میں واقع ٹیری سمادھی (مقبرے) پہنچایا گیا۔ اس موقع پر کرک میں ضلعی پولیس آفیسر شفیع اللہ جان کی سربراہی میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن ظاہر…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

ایف اے ٹی ایف کا نیا مطالبہ: جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے کاروبار کرنے والوں کی فہرست طلب کرلی۔  ذرائع کے مطابق نادرا نے ایسے کاروباریوں کی اپ ڈیٹڈ تفصیل ایف بی آر کو فراہم کردی۔ ایف بی آر نے بینکوں سے ان شناختی کارڈذ پر بنائے گئے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق کاروبار کرنے اور ٹیکس میں جعلی شناختی کارڈز کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد ہزاروں میں بتائی جاتی ہے۔ نادرا نے نئے سسٹم کے ذریعے جعلی شناختی کارڈز کا کھوج لگانے کا…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

عربی اساتذہ کی بھرتیاں اور کابینہ کے فیصلےکو رپورٹ میں شامل کریں، عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے عربی اساتذہ کی بھرتیوں اور کابینہ کے فیصلے کو رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قرآن پاک لازمی تعلیم کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت میں عدالت نے عربی اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سے 6 جنوری کو جامع رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پرسیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام فرید رپورٹ سمیت…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

امریکی فوج کی جنگ کے دوران شاہ خرچیاں، ایک ارب سے زائد مالیت کے بکرے درآمد کیے

واشنگٹن: امریکی فوج نے 20 سالوں پر محیط جنگ کے دوران افغانستان میں مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے 6 ملین ڈالرز میں نو اطالوی بکرے بھی درآمد کیے ہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل (ڈبلیو ایس جے) میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے 11 ستمبر 2001 سے جاری جنگ کے دوران پینٹاگون کے اخراجات کو 140 کھرب ڈالر تک پہنچا دیا ہے جس میں سے ایک تہائی سے نصف رقم ٹھیکیداروں کی جیب میں گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ایسی متعدد مثالیں موجود ہیں جس میں امریکی ٹیکس دہندگان کا…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

احتجاج کے دوران پولیس کی حمایت کرنے پر خواجہ سراؤں نے شہری کو پیٹ ڈالا

رحیم یار خان کے علاقے چاچڑاں شریف میں پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے دکان پر قبضےکے خلاف خواجہ سراؤں نے احتجاج کیا، شہری نے پولیس کی حمایت کی تو خواجہ سراؤں نے شہری کو پیٹ ڈالا۔ خواجہ سراؤں نے پولیس چوکی کے گیٹ کو بند کر کے دھرنا دے دیا تھا، اس دوران شہری نے پولیس کی حمایت کی تو خواجہ سراؤں نے اس کی پٹائی شروع کردی، واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ دکان کی دستاویزات ہیں، پولیس نے ملی بھگت…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

امریکا نے 20 برس میں جنگوں پر 140 کھرب ڈالر خرچ کیے، زیادہ فائدہ ٹھیکیداروں کو ہوا، رپورٹ

واشنگٹن: امریکی فوج نے افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں دو دہائیوں پر محیط جنگ کے دوران 140 کھرب ڈالر خرچ کیے اوراسلحہ سازوں، ڈیلرز اور ٹھیکیداروں کو مالا مال کردیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق کہ 11 ستمبر 2001 سے امریکی فوج کو دستیاب وسائل کی آؤٹ سورسنگ سے پینٹاگون کے اخراجات 140 کھرب ڈالر تک بڑھ گئے اوراس رقم کا ایک تہائی حصہ ٹھیکیداروں کو تفویض کیا گیا۔

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

کراچی: حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے 7ملزمان گرفتار

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے چھاپہ مار کارروائی میں کمپنی کے آڑ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والا نیٹ ورک پکڑ کر 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر میسرز مون لائٹ ٹریڈنگ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا، کمپنی مقامی درآمدکنندگان کو بیرون ملک ادائیگیوں میں سہولت فراہم کر رہی تھی، کمپنی کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا ملک گیر کاروبار چلا رہی تھی۔ انکوائری کے دوران مون…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی پروازوں کا آغاز کر دیا

پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز پی کے 179 کے ذریعے 165 مسافر روانہ ہوئے ، سیالکوٹ ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر چوہدری اخلاق اور پی آئی اے جنرل مینیجر پسنجر سیلز محمد شفیق نے ائیر پورٹ سے مسافروں کو رخصت کیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ سے دبئی کی پروازوں کے آغاز…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

بھارت میں مسلمان خواتین کی ایک بار پھر آن لائن نیلامی

بھارت میں سوشل میڈیا ایپ پر مسلمان خواتین کی نیلامی پر مودی حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ بھارت میں ایک مسلمان خاتون کی تصویر وائرل ہورہی ہے جو ’بلی بائی‘ نامی ایپ پر ڈالی گئی تھی اور اس کے ساتھ لکھا تھا ’’یور بْلی بائی آف دے ڈے از عصمت آرا‘‘ اور نیچے ان کی تصویر بھی موجود تھی۔ بھارتی صحافی عصمت آرا انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اپنی تصویر سے آگاہ نہیں تھی لیکن جب انہیں یہ تصویر ایک دوست کی جانب سے بھیجی گئی تو انہیں…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

علیزے شاہ نے اب تک رابطہ نہیں کیا: سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم وِنگ سندھ کے سربراہ عمران ریاض کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ نے اپنی وائرل ویڈیو  پر تاحال ایف آئی اے سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ کچھ روز قبل علیزے شاہ کی ایک ویڈیو  وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی سگریٹ نوشی کر رہی ہیں تاہم ایک سوال جو صارفین کے دماغ میں اب تک ہے وہ یہ کہ یہ ویڈیو وائرل کس نے کی؟ کچھ روز قبل سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سندھ عمران ریاض نے…

مزید پڑھیں