جمعرات, 17 جمادى الآخرة 1443ھ 20, جنوری 2022
سیاست 

‘بس جلدی کراچی بھجوادیں’، سراج درانی کی عدالت سے استدعا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی کا راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے نیب ٹیم اسپیکر سندھ اسمبلی کو لیکر احتساب عدالت پہنچی، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ آغا سراج درانی کو تفتیش کے لئے کراچی منتقل کرنا ہے لہذا راہداری ریمانڈ دیا جائے، اس موقع پر جج محمد بشیر نے…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

بھارت میں خوفناک حادثہ، شادی سے لوٹنے والے افراد کی دردناک موت

ھارت: بھارتی ریاست ہریانہ میں شادی کی تقریب سے لوٹنے والے خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے شہر گروگرام کے سدھرانا گاؤں میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں شادی سے لوٹنے والی کار دیوار سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی موت کی وادی میں چلے گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور خستہ حال سڑک کے باعث پیش آیا، ہلاک افراد کی شناخت ساگر، جبیک، نیاز خان، پرنس اور جگبیر کے ناموں سے ہوئی…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں مبینہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت: ’بیٹے کی لاش واپس کرو یا ہم سب کو بھی مار دو‘

میرے بیٹے کی عمر 16 سال تھی۔ اُسے فرضی جھڑپ میں مار دیا گیا اور پھر 150 کلومیٹر دُور سونہ مرگ کے جنگل میں زبردستی دفن کیا گیا۔ ایک سال سے میں لاش کا مطالبہ کر رہا ہوں، میں نے قبر بھی کھود رکھی ہے۔‘ ’میں پولیس سے کہتا ہوں کہ اگر لاش واپس نہیں دیتے تو ہم سب کو بھی ایک ایسی ہی جھڑپ میں مار دو اور بیٹے کے قریب ہی دفن کردو۔‘ یہ الفاظ ہیں جنوبی ضلع پلوامہ کے رہنے والے مشتاق احمد وانی کے، جن کا…

مزید پڑھیں
صحت 

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان نشتر اسپتال میں ڈینگی کے 3 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ نشتراسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال میں ڈینگی وارڈ میں6 مریض زیرعلاج ہیں۔ نشتراسپتال کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زیرعلاج 3 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق جبکہ 3 مریض کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ خیال رہے کہ ڈینگی میں مبتلا مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

مزید پڑھیں

دکانداروں نے موٹر سائیکلیں اٹھانے پر ٹریفک عملے کی پٹائی کردی

کراچی : دکاندار ٹریفک پولیس اہلکار پر ٹوٹ پڑے، نو پارکنگ سے موٹر سائیکل اٹھانے والے اہلکاروں کے کپڑے بھی پھاڑدیئے، پولیس نے تشدد کرنے والے افراد کو دھرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے صدر کے علاقے زینب النساء اسٹریٹ پر موبائل مارکیٹ کے دکانداروں نے ٹریفک پولیس عملے پر تشدد کیا، موٹرسائیکل لفٹ کرنے پر دکانداروں نے کانسٹیبل اور لفٹنگ عملے پر تشدد کیا۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل دکانداروں نے کانسٹیبل کی وردی بھی پھاڑ دی،10سے زائد دکانداروں نے ٹریفک پولیس عملے…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

بے حسی بڑے طوفان کاپیش خیمہ ہے، فواد چوہدری کا سانحہ سیالکوٹ پر ردِعمل

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سانحہ سیالکوٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بے حسی بڑے طوفان کاپیش خیمہ ہے،ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دئیے ہیں ، بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سانحہ سیالکوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کل سےسوچ رہاتھا سیالکوٹ واقعہ پرکیا لکھوں لفظ توبےعمل ہو گئے ، ایسے واقعات صرف 48گھنٹے تکلیف دیتے ہیں…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

سابق بالی ووڈ اداکارہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

ہالی ووڈ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کرنے والی اداکارہ جونشل الیکزینڈر کو قتل کردیا گیا۔   امریکی ریاست لوزیانا میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں موجود 22 سالہ لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جب کہ نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی لڑکی کی شناخت جونشل الیکزینڈر کے نام سے ہوئی جو ہالی ووڈ میں بطور چائلد اسٹار کام کرچکی…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات، 19 سالہ طالب علم جاں بحق

کراچی : شہر  قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں اسٹریٹ کرمنلز نے موبائل چھینے کے بعد 19 سالہ طالب علم کو گولی مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی 19 سالہ نوجوان گھر کے باہر بیٹھ کر موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان وہاں پہنچے اور موبائل چھین کر فرار ہوئے۔ مہتاب نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ایک کو پکڑ لیا، جس پر دوسرے ڈکیت نے نوجوان کو گولی ماری جو اُس کے پیٹ…

مزید پڑھیں
کھیل 

ممبئی ٹیسٹ: اعجاز پٹیل نے اکیلے پوری بھارتی ٹیم کو پویلین بھیج دیا

ممبئی: نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے۔ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اعجاز پٹیل نے 119 رنز دیکر 10 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ماینک اگروال 150 اور اکسر پٹیل 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں
سیاست 

ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں، انہیں ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سیالکوٹ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں، اگر ان ٹائم بموں کو ناکارہ نہ کیا تو پھر یہ پھٹیں گے ہی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعے پر کیا لکھوں، لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں۔ فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا…

مزید پڑھیں