منگل, 25 ربيع الثاني 1443ھ 30, نومبر 2021
قومی خبریں 

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی۔ سپریم کورٹ میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی جس سلسلے میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم علی وزیر کے وکیل اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے دلائل سننے کے بعد علی وزیر کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے رکن قومی اسمبلی کو 4 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ واضح رہےکہ جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گزشتہ…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

شاہراہ فیصل پر کھمبوں پر لگے سیاسی جھنڈے اتارنے کا فیصلہ

کراچی : شاہراہ فیصل پر کھمبوں پر لگے سیاسی جھنڈے اتارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ڈپٹی کمشنرایسٹ کا کہنا ہے آپریشن کے لیے ضروری مشینری اورگاڑیاں فراہم کی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر کھمبوں پر لگے سیاسی جھنڈے اتارنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرایسٹ آصف جان صدیقی نے ایڈمنسٹریٹر ایسٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ،ٹریفک و دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو خط ارسال کردیا ہے ، جس میں اسسٹنٹ کمشنرفیروزآباد اسماء بتول کو آپریشن کا…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

ملکی معیشت مہنگائی کے دباؤ کا شکار ہے: وزارت خزانہ

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.7 فیصد اضافے کے ساتھ پانچ ارب ایک کروڑ ڈالر ہوگیا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سر پلس تھا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ آؤٹ لک کے مطابق ملکی معیشت مہنگائی کے دباؤ کا شکار ہے اور گزشتہ دو ماہ میں مہنگائی میں اضافہ ہوا اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

کراچی سفاری پارک میں 10 سال تک ہاتھی سمجھا جانیوالا ’سونو‘ ہتھنی نکلی

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی سرپرستی میں چلنے والے سفاری پارک میں موجود ہاتھی کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ جسے پارک کی انتظامیہ عرصہ دراز سے ہاتھی سمجھ رہی تھی وہ دراصل ہتھنی ہے۔ کراچی کے چڑیا گھر اور سفاری پارک میں موجود چاروں ہاتھی 11 برس قبل تنزانیہ سے لائے گئے تھے اور چاروں کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ جانوروں کی بین الاقوامی تنظیم ’فور پاز‘ کا ایک وفد کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں موجود ہاتھیوں کی ٹھیک طرح…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق شین وارن اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل چلارہے تھے کہ بائیک سلپ پونے کی وجہ سے وہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ شین وارن کو ابتدائی طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر کو موٹر سائیکل کے ساتھ گھسیٹنے کی وجہ سے کافی چوٹیں آئی ہیں۔ رپورٹس میں اس بات کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ حادثے کے وقت شین وارن جو…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

سندھ ہائیکورٹ، ایم این ایز کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات طلب

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایم این ایز کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے تین رکن قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہ ملنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کراچی میں ایم این ایز کو ملنے والے فنڈزکی تفصیلات طلب کرلیں۔ درخواست پیپلز پارٹی کے تین رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل، آغا رفیع اللہ اورعبدالکریم بجار کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

دل دہلا دینے والا واقعہ: چلتی ٹرین سے بچہ باہر جا گِرا

کراچی سے پشاور جانے والی تیز رفتار ٹرین سے بچہ باہر جا گرا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دل دہلا دینے والا واقعہ سکھر کے قریب پنوعاقل میں پیش آیا جہاں پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی ‏کھڑکی سے بچہ باہر گرِ گیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ بچہ کھڑکی سے بندھے جھولے میں سو رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتاری کے باعث راڈ نہ ‏ہونے کی وجہ سے وہ باہر جا گرا۔ ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکا گیا اور فوری طور پر بچے کی…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

اداکارہ جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں۔ جویریہ عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو والدہ کے انتقال کی خبر دی۔ اداکارہ نے مداحوں سے اپنی والدہ کی مغفرت کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی ۔

مزید پڑھیں
کھیل 

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے تاریخ رقم کردی

پاکستانی فاسٹ بولرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک سال میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنالیا۔ سال 2021 میں پاکستان کے اسٹرائیک بولر شاہین شاہ آفریدی نے 8 میچز 42 وکٹیں 17.92 کی اوسط جبکہ حسن علی 7 میچز 39 وکٹیں 15.66 کی اوسط سے حاصل کیں۔ دونوں بولرز کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد کو ملایا جائے تو باالترتیب81 وکٹیں بنتی ہیں جبکہ دیگر 19 وکٹیں لینے والوں میں نسیم شاہ، تابش خان، محمد عباس اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ قومی فاسٹ بولر حسن علی…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

غیر قانونی تعمیرات کیس، سندھ ہائی کورٹ کا ایس بی سی اے کو کارروائی کا حکم

عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطبق سندھ ہائیکورٹ میں رام باغ کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات پر ایس بی سی اے کو کارروائی سے روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کارروائی روکنے سے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی  کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ وکیل ایس بی سی اے نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نعمان نے…

مزید پڑھیں