جمعرات, 15 ربيع الأول 1443ھ 21, اکتوبر 2021
قومی خبریں 

علی ظفر گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیںَ گلوکار علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے گولڈن ویزا ملنے کا اعلان کیا ہے۔ علی ظفر نے اپنے پوسٹ میں بتایا ہے کہ اُنہوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار ہونے کا اعزاز کرلیا ہے۔اُنہوں نے انسٹاگرام پر اپنی دیگر نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں کیونکہ…

مزید پڑھیں
صحت 

کرونا سے بچاؤ کی گولی، قیمتوں سے متعلق اعلان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کرونا سے بچاؤ کے لئے تیار کی گئی گولیوں کی مجموعی خوراک کی قیمت کم سے کم رکھنے کا خواہاں ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اندرونی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی کرونا سے تحفظ کی گولیوں کی مجموعی خوراک کی قیمت سترہ سو روپے پاکستانی یعنی 10 امریکی ڈالر تک رکھنے کا خواہش ہے۔ رپورٹ میں بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے پروگرام ’ایکسس ٹو کووڈ 19 ٹولز‘ (اے سی ٹی اے) کے دستاویزات کے مطابق امیر ملکوں…

مزید پڑھیں
بزنس 

ملک میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 4 ہزار 767 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

وژن 2030: سعودی عرب کا ایک اور بڑا قدم

ریاض: سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت ڈیجیٹل گیمز کیلئے ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مملکت میں یہ ایسوسی ایشن ڈیجیٹل گیمز کے ضابطہ اخلاق متعین کرے گی، یہ ناصرف سعودی عرب بلکہ دیگر خلیجی ممالک کے لیے منفرد ادارہ ہے، ڈیجیٹل گیمز کے ماہرین کا ایک گروپ اس تنظیم کا حصہ ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل گیمز کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔ ڈیجیٹل گیمز ایسوسی ایشن کے بانی اور گیمز انڈسٹری کے تکنیکی گروپ کے رہ نما انجینیر حسین الجریبی…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

کوئلے کی کانوں سے کالا سونا نکالنے کے دشوارمراحل

پنجاب میں کوئلے کی کان سے روزانہ کئی ٹن کوئلہ نکالا جاتا ہے۔ مزدوری کے دوران کوئی کان کن مرجائے تونہ معاوضہ ملتا ہےاورنہ ہی کسی اور قسم کی مالی مدد کی جاتی ہے۔ چکوال کے سرسبز پہاڑوں کے درمیان ہزاروں فٹ گہری کوئلے کی کانیں ہیں۔کوئلے کی کان میں مزدورں کی ہر سانس موت کے سائے تلے گزرتی ہے اور روزگار کمانے کےلیے انہیں روزانہ ان کانوں میں اترنا پڑتا ہے۔ کان میں موجود منوں وزنی پہاڑ کسی وقت بھی مزدروں پر گر سکتا ہے۔کان میں آگے بڑھنے کے…

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

فلک شبیر نے بیٹی کے نام کا مطلب بتا دیا

 شریک رکھتے ہیں، فلک نے حال ہی میں نوزائیدہ بیٹی الیانہ کے نام کامطلب شیئرکیا ہے۔ بیٹی کے لیے کمرہ تیار کرنے سے لے کرخریداری ، پیدائش اور پھرنام رکھنے کے مرحلے تک اس جوڑی کے مداحوں نے بھرپور دلچسپی لی، بہت سے فالوورنے بچی کے نام کے معنی جاننے کا بھی اشتیاق ظاہرکیا۔ فلک نے انسٹاگرام اسٹوریزمیں پوسٹ شیئرکی جس میں الیانا کے معنی دکھائے گئے ہیں۔ یہ عربی زبان کا نام ہے جس کا مطلب ہے عظیم ، درجے اور رتبہ میں اعلیٰسارہ اور فلک نے 8 اکتوبر…

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

عائشہ خان کی بیٹی ’ماہ نور‘ کی دوسری سالگرہ کی ویڈیو وائرل

کراچی : سابقہ پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے اپنے شوہر میجر عقبہ کے ہمراہ اپنی بیٹی ماہ نور کی دوسری سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ عقبہ ملک نے بیٹی کی دوسری سالگرہ اپنے شوہر کے ساتھ گھر پر ہی منائی، جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر شیئر وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں
سیاست 

اپوزیشن کی مہنگائی کیخلاف تحریک، وزیراعظم کا پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تو وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اہم ایشوز پر پارٹی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مرکزی و صوبائی قیادت سے تین الگ الگ اجلاس طلب کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب اور مرکزی قیادت کا اجلاس آج شامل وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک، اسد عمر ،فواد…

مزید پڑھیں
تازہ ترین 

ہنگو میں فوجی پوسٹ پر دہشتگرد حملہ، سپاہی شہید

ہنگو میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی وقاص شہید ہو گیا، شہید سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان خطرناک تصادم، ایک بچہ جاں بحق

شکارپور میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان خطرناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک 7 سالہ بچہ جاں بحق  ہوگیا ہے جبکہ 9 سالہ بہن اور 8 سالا بھائی زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے  کے وقت  بچے اسکول سے واپس گھر آرہے تھے تاہم اب زخمیوں کو سول ہسپتال شکارپور منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں