جمعہ, 10 صفر 1443ھ 17, ستمبر 2021
انٹرٹینمنٹ 

’انیل کپور جوان رہنے کیلئے سانپ کا خون پیتے ہیں‘

بولی وڈ کے 64 سالہ اداکار انیل کپور کے فِٹ نظر آنے سے متعلق ان کے کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ وہ جوان رہنے کے لیے ‘پلاسٹک سرجن کے ساتھ رہتے ہیں’ یا پھر ‘سانپ کا خون پیتے ہیں’۔ وہ حال ہی میں اداکار ارباز خان کے شو ‘پِنچ بائے ارباز خان سیزن 2’ میں شریک ہوئے جس میں ارباز خان شوبز شخصیات سے متعلق تبصرے اور ٹوئٹس پڑھ کر سناتے ہیں اور ان سے ردعمل دینے کا کہتے ہیں۔ شو میں انیل کپور کو ایسے کمنٹس بھی پڑھ…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

اقوامِ متحدہ کی سفارتکار کی افغان وزیرِ داخلہ سے ملاقات

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سفارت کار ڈیبرا لائنز نے قائم مقام افغان وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی ہے۔ جاری کیئے گئے بیان میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امداد پر بات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ سراج الدین حقانی نے یو این کی سفارت کار کو افغانستان میں بلا رکاوٹ کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سہیل شاہین کا یہ بھی کہنا ہے کہ…

مزید پڑھیں
سیاست 

پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے اپنے بیان کہا کہ پیٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ  پانچ روپے اضافہ مہنگائی کے سونامی میں غرق عوام پر ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا یہ سبز باغ پاکستان کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے، نااہل حکومت معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے کرتی ہے لیکن عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطےمیں سب سےکم ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ہونے والی تنقید پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خطے کے مقابلے میں اب بھی پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں،یا تو 3سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل آتے، ورنہ ظاہر ہے جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمتیں بڑھیں گی۔ فواد چوہدری کا مزید کا…

مزید پڑھیں
سیاست 

اب خان صاحب کہیں گے کہ سائیکل اور گھوڑے خریدیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان سے گھوڑے اور سائیکل پر سب سے پہلے خود بیٹھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ بیان دے کر عوام کی غربت کا مذاق اڑایا گیا ہے، عوام کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں اور عمران صاحب گھوڑے خریدنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ عوام کے پاس آپ نے آٹا روٹی دوائی گیس بجلی لینے کے پیسے نہیں وہ گھوڑے اور سائیکل کہاں سے خریدیں۔ اس ملک میں سب سے زیادہ خرچہ آپ کا…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

پیٹرول مہنگا ہونے پر وزارت چھوڑنے کی بات سے اسدعمر کا انکار

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر سے صحافی نے کہا کہ آپ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت چھوڑنے کی بات کی تھی جس پر اسد عمر نے انکار کر دیا۔ اسلام آباد میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تومیں وزیر نہیں رہوں گا۔ اسد عمر نے جواب دیا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔ صحافی نے سوال…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

افغان طالبان کو قبضے کے قابل پاکستان نے نہیں ٹرمپ انتظامیہ نے بنایا، امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان کو افغانستان پر قبضہ کرنے کے قابل بنایا کیونکہ اس نے پاکستان کی حمایت کی تھی جس نے اس وقت کی امریکی حکومت کی طرف سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کی درخواست پر تین اعلیٰ طالبان کمانڈروں کو رہا کیا تھا۔ کراچی میں پیدا ہونے والے میری لینڈ کے ڈیموکریٹ سینیٹر نے افغانستان سے امریکی انخلا پر سینیٹ کی پہلی سماعت میں دلیل دی کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے پڑوس…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا دوشنبے پہنچنے پر تاجک ہم منصب نے استقبال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس کی سائیڈ لائن پر دیگرممالک کے قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم تاجکستان کے صدر سے دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر بھی بات…

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہو گئے ہیں۔ ‏شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمر شریف اپنے علاج کے لیے اہلخانہ کے ہمراہ جلد امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ نے تعاون…

مزید پڑھیں
کھیل 

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان

 نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے  بارہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا  ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں  بابر اعظم ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ شاداب خان نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ فخر زمان، حارث روف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق بارہ رکنی ٹیم کا حصہ ہیں ۔ محمد رضوان ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی ٹیم میں شامل  ہیں۔ پاکستان اور  نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے راولپنڈی اسٹیڈیم…

مزید پڑھیں