جمعرات, 17 جمادى الآخرة 1443ھ 20, جنوری 2022
قومی خبریں 

نو، دس ستمبر کو کراچی میں بارش کا امکان

کراچی میں  9 اور 10 ستمبر کو بارشں کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے، ہوا کے کم دباؤ کا رخ مغرب کی جانب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون سسٹم کے اثرات سندھ اور ملک کے شمالی علاقوں میں نظر آسکتے ہیں، 9 سے 10 ستمبر کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز  نے کہا کہ 10 ستمبر کے بعد ایک اور ہوا کا…

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

ڈاکٹر ہمامیر نے SSU کی لیڈی پولیس کمانڈوز کیساتھ ملی نغمہ ’جیوے جیوے پاکستان‘ ریلیز کردیا

معروف اداکارہ، کئی کتابوں کی مصنفہ ڈاکٹر ہما میر نے ایس ایس یو کی لیڈی پولیس کمانڈوز کے ساتھ یونیفارم میں ملّی نغمہ ’جیوے جیوے پاکستان‘ فلمایا ہے اور یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ریلیز کر دیا ہے۔ ڈاکٹر ہما میر کے لیڈی پولیس کمانڈو بن کر گائے گئے ملی نغمے ’جیوے جیوے پاکستان‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ واضح رہے کہ سینئر نامور اداکارہ ہما میر نے اداکاری اور کمپیئرنگ کے ساتھ گائیکی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں
کھیل 

مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

مصباح الحق اور وقار یونس ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے۔ پی سی بی کے مطابق سابق کرکٹر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مستعفی ہونے کے فیصلے پر کہا کہ  انہوں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے گزشتہ ایک برس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جائزے کے بعد یہ نتیجہ نکالا کہ اب وہ اس فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز…

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

عائزہ نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟

سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ عائزہ خان نے اپنے شوہر اور اداکار دانش تیمور کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے بالی ووڈ میں کام  نہ کرنے کی وجہ پوچھی۔ ‘ میزبان احسن خان نے کہا کہ ’میں بھارت میں تھا تو سنجے لیلا بھنسالی نے مجھ سے عائزہ خان کے بارے میں بات کی کہ آپ میری فلم…

مزید پڑھیں
سیاست 

ہماری جنگ سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک سسٹم ہنر مند پاکستانیوں کو یہاں اجازت نہیں دے رہا تھا، ہماری جنگ سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ہے، ہم قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تھیا گلی میں بین الاقوامی ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ضرورت دولت میں اضافہ کرنا ہے، ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیسے اور ہنر والے پاکستانی بیرون ملک میں بیٹھے ہیں،…

مزید پڑھیں
کھیل 

حسن علی نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ تصویر شیئر کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، فاسٹ بالر حسن علی کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔ فاسٹ بالر حسن علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پاکستان کے بہادر جوانوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاک فوج کو سلام پیش کیا ہے۔ حسن علی نے کیپشن میں لکھا ’ہمارے اصلی ہیروز، بہادر جوانوں کو سلام ‘ ۔ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ ’پاکستان زندہ باد‘  کے نعرے کا بھی اضافہ کیا ہے اور ساتھ…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

جنگ 1965 ، وہ نغمہ جس کی ریکارڈنگ کے بعد میڈم نور جہاں روتی رہیں

سال 1965 کی جنگ میں ملکہ ترنم نور جہاں کے جنگی ترانوں نے  بہت سے ریکارڈ قائم کیے۔ جنگ کے لمحات میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گیت چلتے تو میدان جنگ میں لڑنے والے پاک افواج کے جوانوں کے حوصلے بلند ہوجاتے۔ ریڈیو پاکستان کے سابق پروڈیوسر اعظم خان کا بتانا ہے کہ انہوں نے 1965ءکی جنگ کے دوران ریڈیو پر ملکہ ترنم نور جہاں کے گیارہ گانے ریکارڈ کیے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ کے تیسرے روز صوفی تبسم ’اے پُتر ہٹاں تے نہیں وِکدے‘ لکھ کر لائے…

مزید پڑھیں
کھیل 

اسکواڈ سے ورلڈ کپ میں متاثر کن کارکردگی کی امید ہے، چیف سلیکٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کا انتخاب کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید دور کے برانڈ کو اپنانے اور اپنی تمام بنیادوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے، امید ہے یہ اسکواڈ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ہم نے ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں ، مہاراتوں اور تجربے پر اعتماد کیا ہے جو دباؤ کے باوجود بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پرفارم کرنے کی…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

کراچی: گٹر کی زہریلی گیس سے سینیٹری ورکر جاں بحق

کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث سینیٹری ورکر جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔ نیو کراچی صنعتی ایریا مدینہ کالونی میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے ایک سینیٹری ورکر بے ہوش ہو گیا جسے بچانے کے لئے مزید چار افراد گٹر میں اُترے جن میں 3 ریسکیو اہلکار بھی شامل تھے۔ گٹر سے خارج ہونے والے گیس کے سبب تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد کے لئے…

مزید پڑھیں
سیاست 

ملکی معیشت میں کمزوری ہے، مہنگائی نے تباہی مچا دی ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت میں کمزوری ہے، مہنگائی نے تباہی مچا دی ہے، عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے، جب ہم نے میثاق معیشت کی بات کی تھی تو مذاق اڑایا گیا، اب ہمیں ملک کو معاشی میدان میں مضبوط بنانا ہوگا۔ یومِ دفاع کے موقع پر نون لیگ کے صدر شہباز شریف نے یادگار شہداء مناواں پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ افواج…

مزید پڑھیں