جمعہ, 10 صفر 1443ھ 17, ستمبر 2021
انٹرٹینمنٹ 

بھارتی سنگھ کا ناقابلِ یقین حد تک وزن کم ہوگیا

ھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے ناقابلِ یقین حد تک وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔  اپنی جسمانی ساخت کا بھرپور استعمال کرکے کامیڈی سے پرستاروں کے دل جیتنے والی بھارتی سنگھ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے اپنا تقریباً 15 کلو وزن کم کیا ہے۔   کامیڈین کا کہنا تھا کہ انہوں نے وقفے وقفے سے کھانے کو کچھ دنوں تک چھوڑا تھا جس کے بعد ان کے اندر یہ نمایاں تبدیلی رونما ہوئی۔  انہوں نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے بعد ان…

مزید پڑھیں
کھیل 

انضمام الحق نے ٹی 20ورلڈکپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں پر سوالات اٹھادئیے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ جن کھلاڑیوں کو پورا سیزن کھلایا ان کو ورلڈکپ کی منتخب ٹیم میں ہونا چاہیے تھا۔ ایک نیوز کے مطابق انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شرجیل اور فخر ٹی 20 کے بہترین کھلاڑی ہیں،شعیب ملک اور عثمان قادو کو بھی موقع دینا چاہیے تھا۔میگا ایونٹ کے پریشر میچز میں سنیئر کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ٹیم کی ضرورت کے مطابق فیصلے ہونے چاہیے۔پی سی بی کی مینجمنٹ  میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔سرفراز  احمد اور اعظم…

مزید پڑھیں
سیاست 

عثمان بزدار صاحب ماردھاڑ والا کام نہ کریں ، ہم سڑکوں پر آگئے تو کوئی گلہ نہ کرے ، سعد رفیق

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعدرفیق نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی مہم کے دوران ہمارے حلقے میں دو حملے کئے گئے جس میں چار کارکن زخمی ہو گئے ، عثمان بزدار صاحب مار دھاڑ والے کام نہ کریں ، ہم سڑکوں پر آگئے تو بعد میں کوئی گلہ نہ کرے ۔ خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حلقے میں ہونے والے دو حملوں میں ہمارے چار کارکن زخمی ہوئے اور پولیس نے الٹا…

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کانیا گانا ’ پیغام لائی صبا‘ ریلیز

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستان کے تمام فوجی جوانوں کی قربانیوں کو سراہنے اور خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی گانا ’پیغام لائی صبا‘ ریلیز کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے بہادر اور جرأت مند فوجیوں کی انتھک خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یہ خصوصی گانا ’پیغام لائی صبا‘ ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر ریلیز کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی

ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوگئی ہے۔  سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قدر 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر 96 ہزار 22 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہو کر 1812 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

سندھ میں الیکٹریکل گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن شروع

سندھ میں الیکٹریکل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔   یہ اعلان وزیر ایکسائز سندھ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں الیکٹریکل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن شروع کردی ہے۔  صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکٹریکل گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خریدنے والے افراد کئی ماہ سے رجسٹریشن کے لیے پریشان تھے۔

مزید پڑھیں
کھیل 

خوشدل شاہ ٹیم میں منتخب ہونے پر خوش

نیوزی لینڈ سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے خوشدل شاہ بہترین پرفارمنس دکھانے کیلئے پُر عزم ہیں۔ خوشدل شاہ نے ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پیغام جاری کیا۔ قومی کرکٹر نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انشاءاللّٰہ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کا نام روشن کریں گے اور قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری ، انعام غنی آئی جی ریلوے پولیس تعینات

لاہور : پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن کرتے ہوئے انعام غنی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کوآئی جی ریلوےتعینات کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ کامران علی افضل کو چیف سیکرٹری پنجاب اور جوادرفیق ملک کووفاقی سیکریٹری انڈسٹریز تعینات کیا گیا ہے۔ یاد…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا بڑا اعلان

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’جدہ تاریخیہ‘ کے احیائے نو کے منصوبے کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ’جدہ تاریخیہ کے احیائے نو‘ پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے، اس ثقافتی منصوبے کے تحت جدہ کے تاریخی علاقوں کو پرکشش بنایا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مطابق سعودی شہزادے نے جدہ تاریخیہ کے احیائے نو کا پروگرام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول، تاریخی مقامات کے تحفظ اور مملکت…

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

صدف میری بیوی ہے اس کے جوتے بھی اٹھا سکتا ہوں، شہروز سبزواری

راچی : فلم اور ٹی وی اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی بیوی کا کام کرنے میں کوئی قباحت نہیں یہ میری زندگی کی ساتھی ہے، اس کے کہنے پر اس کے جوتے بھی اٹھا سکتا ہوں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کی اہلیہ صدف کنول بھی موجود تھیں۔ اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ بطور شوہر وہ اپنی بیوی کے کہنے پر ایک نہیں بلکہ چار مرتبہ انہیں جوتے بھی اٹھا کر…

مزید پڑھیں