جمعہ, 10 صفر 1443ھ 17, ستمبر 2021
کھیل 

حارث سہیل انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز حارث سہیل ہم اسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق حارث سہیل کا ایم آر آئی اسکین بدھ کو ہوا جس سے پتہ چلا کہ وہ گریڈ تھری انجری کا شکار ہیں، ڈاکٹروں کی جانب سے حارث سہیل کو…

مزید پڑھیں
سیاست 

وزیر اعظم پر کڑی تنقید

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کان کھول کر سن لو! کشمیری الیکشن کو چوری نہیں کرنے دیں گے، مسلم لیگ ن چوری شدہ سیٹیں تمہارے حلق سے نکال لے گی، تمہیں امیدوار نہیں مل رہے ہمارے دو لوگ لوٹے ہوگئے، ووٹ چور، کشمیر چور عمران خان آئے گا، تو کچھ سوال ضرور پوچھنا، کشمیر کو گنوا کے کہتا میں کیا کرسکتا ہوں؟ مودی میرا فون نہیں اٹھاتا، امریکی صدر مجھے بلاتا نہیں۔انہوں نے آزاد کشمیر چھتر کلاس میں انتخابی…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

لاک ڈاؤن کا خدشہ ظاہر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کوروناکیسز نیچے آتے آتے اوپر جانا شروع ہوگئے ہیں، خطرہ ہے کہ چوتھی لہر آسکتی ہے، عوام سے ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ’انڈین ویریئنٹ‘ (کورونا کی بھارتی قسم) بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔اسلام آباد میں قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطرہ ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، دنیا میں لوگ کورونا ایس او…

مزید پڑھیں
صحت 

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی چیکنگ

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے ضلع جنوبی میں انتظامیہ نے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے بازاروں،سینما گھروں،ریسٹورنٹس، بیکریوں اور دکانوں میں کام کرنے والے افراد کے ویکسی نیشن سر ٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جن علاقوں میں ویکسی نیشن سر ٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں صدر، ڈیفنس،کلفٹن،گزری اور لیاری سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔کورونا سر ٹیفکیٹ نہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور دکان یا دفتر سیل کر دیا جائے گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن…

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

ماہرہ خان کی 6 سال بعد ٹی وی پرواپسی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے چھ سال بعد چھوٹی سکرین پر جلوہ گر ہونے کی تیاریاں شروع کردیں۔اداکارہ ماہرہ خان چھ سال بعد ہم ٹی وی کی اسکرین سے ٹیلی ویژن کی دنیا میں کم بیک کریں گی۔ وہ”ہم کہاں کے سچے تھے“ ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔ہم ٹی وی کی جانب سے ماہرہ خان کے ڈرامے میں کردار ” مہرین” کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ماہرہ خان ایک پاکستانی…

مزید پڑھیں
بزنس 

کے الیکٹرک نجکاری معاہدہ پراسرار

چئرمین قائمہ کمیٹی کا اجلاس میں کے الیکٹرک کی نجکاری کا معاہدہ فراہم نہ کرنے پر برہمی کااظہاراسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کے الیکٹرک اور حکومت کے مابین اعداد وشمار پر بحث شروع ہوگئی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس چئرمین قائمہ کمیٹی سینٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پاور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ اس سال سرکلر ڈیٹ میں 260 ارب روپے کااضافہ ہوا ہے، کے الیکٹرک 61 ارب روپے کی نادہندہ ہے،سینٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ سرکلر ڈیٹ سے متعلق اعدادوشمار…

مزید پڑھیں
کھیل 

بابر اعظم نے کوہلی کوپچھاڑ دیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، بلے بازی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 865پوائنٹس کے ساتھ پہلی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 857پوائنٹس کے ساتھ دوسری، روہت شرما 825پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ فہرست میں فخر زمان 778پوائنٹس کیساتھ ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔باؤلنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10میں شامل نہیں، نیوزی لینڈ…

مزید پڑھیں
سیاست 

ن لیگ پر پھرکڑی تنقید

عباس پور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی حلیف ساتھ مل کرکٹھ پتلی کوگرانے میں سنجیدہ نہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے عباس پور آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا رخ کریں گے، بنی گالا کی طرف آئیں گے اور کٹھ پتلی کو بھگائیں گے، منافق جھوٹ بولتاہے اور یوٹرن لیتاہے، پچاس لاکھ گھربنانیوالے نے لوگوں سے چھت چھین لی، کشمیریوں کی ذمہ داری ہے کٹھ پتلی سے خود کو بچائیں، کشمیرکے عوام نے سب کو بھگتاہے، کٹھ…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے ادارے نے سال 2021ء کیلئے طاقتور ترین پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی کی فہرست جاری کردی۔بین الاقوامی ادارے ہینلے کی جانب سے 199 ممالک کے پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستانی پاسپورٹ نو درجے تنزلی کے بعد 104 سے 113 ویں نمبر آگیا۔فہرست کے مطابق جاپان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا، جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا بھر میں 193…

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

شہروز نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔نجی ٹی وی کے مارنگ شور میں جب اداکار شہروز سبزواری سے دوسری شادی کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اداکار نے کہا کہ وہ طلاق کے بعد غیر شادی شدہ نہیں رہنا چاہتے تھے کیونکہ ہمارے کام میں غیر شادی شدہ رہنا کافی مشکل ہوتا ہے۔شہروز سبزواری نے کہا کہ میری شادی کرنے کی نیت تھی اس لئے میں نے صدف کنول کو سب کچھ بتا دیا، میں زندگی کے جس مرحلے سے گزر رہا…

مزید پڑھیں