Qaumi Akhbar

پٹرولیم ریلیف پیکیج کا فیصلہ

پٹرول پر موٹر سائیکل اور رکشہ کو ٹارگٹڈ سبسڈی،وزیراعظم کا کم آمدن والوں کیلیے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلف پیکج دینے کا اعلان

وزیراعظم کی وفاقی وزر سے ریلیف پیکیج پر بات چیت، پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیوں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے گا

پٹرولیم سبسڈی پر موثر عملدرآمد کیلئے متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریںوزیراعظم ،شہباز شریف نے موجو دہ سیاسی صورتحال پرمشاورت کیلیے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

شہباز شریف اور مریم نواز کی اہم ملاقات،لندن سے ن لیگ کے قائد بھی وڈیو لنک کے ذریعے شریک ۔الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا،نواز شریف کی وزیراعظم کو ہر صورت قانون کی عملداری یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے کم آمدن والوں کے لیے 50 روپے فی لیٹرتک پٹرولیم ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماڈل ٹاو¿ن میں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی سے ملاقاتیں جس میں پٹرول پر موٹر سائیکل اور رکشہ کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیوں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سبسڈی کے لیے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے اور پٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریںوزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کے لیے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی، دوسری طرف وزیراعظم نے سیاسی صورتحال پر غور کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ سیاسی اور ملکی صورتحال پر غور کیلئے کل بروز پیر دو بجے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔وزیر اعظم ہاو¿س کی جانب سے اجلاس کیلئے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں اور اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھجوادئے ہیں۔ دریں اثنا مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم کو بالخصوص پنجاب میں ہر صورت قانون کی عمل دراری کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ پارٹی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ن لیگ کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔ جس میں نوازشریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال اور پولیس ، سکیورٹی اداروں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا،۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعظم کو ہر صورت قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا اور جب بھی بلایا گیا تو پیش ہوئے‘۔نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعظم کو یہ بھی ہدایت کی کہ تمام اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ٹکٹ کے معاملے میں ترجیح دی جائے۔اس موقع پر وزیراعظم نے نوازشریف اور مریم نواز کو اتحادی جماعتوں کے پیر کے روز بلائے جانے والے اجلاس کے معاملے پر اعتماد میں بھی لیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version