Qaumi Akhbar

فاقوں سے تنگ خاندان نے زہر کھالیا

سرجانی ٹاؤن میں میں بیروزگاری سے تنگ شخص نے 2 بیٹیوں اور بیوی کو زہریلی دوا پلا کر خود بھی زہر کھالیا

ایک کمسن بچی دوران علاج دم توڑ گئی ، میاں بیوی اور بڑی بیٹی کی حالت بھی تشویشناک ہے، عباسی شہید اسپتال میں زیرعلاج

اظہر کافی عرصے سے بیروزگار تھا، مالک مکان بھی کرائے کےلیے تنگ کررہا تھا، گھر میں راشن نہ ہونے سے فاقے چل رہے تھے

بڑی بچی ام ہانی کا بدن بھی نیلا پڑگیا، گھر سے جانوروں کو مارنے والی دوا ملی، زہر کھانے کے بعد اظہر نے فون پر بھائی کو اطلاع دی

کراچی ( کرائم رپورٹر ) سرجانی ٹاو¿ن میںبے روز گار شخص نے بھوک اور فاقوں سے تنگ آکر دو بیٹیوں اور بیوی کو کتے مار زہریلی دوا پانی میں ملاکر زہر دینے کے بعد خود بھی زہر کھا لیا۔ ایک کمسن بچی دوران علاج دم توڑ گئی ، میاں بیوی اور بڑی بیٹی کی حالت بھی تشویشناک ہے تفصیلات کے مطابق کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاو¿ن سیکٹر 11 کا رہائشی اظہر نے بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی اور بیوی بچوں کو بھی زہر دے دیا۔ اظہر کافی عرصے سے بیروزگار تھا مالک مکان کرایے کے لیے بھی تنگ کررہا تھا جبکہ بچوں کے لیے دودھ بھی نہیں تھا بیروزگار شخص نے دونوں کمسن بیٹیوں اور بیوی کو زہر پلا کر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی اہلخانہ کو بیہوشی کی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو سال کی بچی ام ایمن دودھ کی جگہ زہر پینے سے جاں بحق ہوگئی ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ بڑی بیٹی چار سال کی ام ہانی کا بدن نیلا پڑ گیا ہے جبکہ ڈاکٹر والدین کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں رشتے داروں کا کہنا ہے کہ اظہر بیروزگاری کی وجہ سے پریشان تھے اسی وجہ سے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ متاثرہ افراد کے گھر سے جانوروں کو مارنے والی ادویات ملی ہیں، صبح سات بجے شوہر اظہر نے بیوی فاطمہ اور بیٹیوں کو زہر کھلایا، واقعے کے بعد رشتے داروں کو اطلاع دی گئی جو کچھ ہی دیر بعد گھر پہنچے جب تک سب سے چھوٹی دو سالہ بچی انتقال کرگئی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ اظہر کا اپنے اہلخانہ اور پڑوسیوں تک میں کسی سے رابطہ نہیں تھا جب وہ باہر نکلتا تو گھر کے باہر تالا لگا کر چلے جاتا تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہکہ زہر کھانے والوں میں 40 سالہ اظہر خان ولد مظفر خان ، اس کی بیوی 35 سالہ فاطمہ دو کمسن بیٹیاں 2 سالہ ام ایمن اور 4 سالہ ام ہانیہ شامل ہیں ، 2 سالہ کمسن بچی عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ہے جبکہ دیگر افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے اظہر طویل عرصے سے بے روز گار تھا اورمزدوری نہ لگنے سے گھر میں جھگڑے ہورہے تھے اور اظہر نے گھریلو معاشی حالات سے دل برداشتہ ہونے کے بعد انتہائی سنگین اقدام اٹھایا۔ اظہر کی بھابھی نے عباسی شہید اسپتال میں بتایا کہ ان کے شوہر کے پاس موبائل فون پر اظہر کی کال آئی تھی کہ ہم سب نے ملکر زہر کھالیا ہے اور ہماری حالت انتہائی خراب ہو گئی ہے ، جیسے ہی ہم ان کے گھر پہنچے تو ان کی حالت بہت زیادہ خراب تھی دیورانی کچھ ہوش میں تھی جس نے بتایا کہ ان کے گھرمیں کھانے کے لیے راشن موجود نہیں تھا اسی وجہ سے ان کی حالت خراب ہوئی انھوں نے بتایا کہ ان کے دیور کافی عرصے سے بے روزگار تھے اس دوران ان کی ایک جگہ نوکری بھی لگی تھی پھر پتہ نہیں کیا ہوا کہ ان کی وہ ملازمت بھی چھوٹ گئی انھوں نے بتایا کہ ان کا اپنے دیور کے گھر ا?نا جانا کم تھا لیکن موبائل فون پر رابطہ رہتا تھا ، دیور کی دو بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک دوران علاج دم توڑ گئی ہے دیور اور دیورانی کی بھی حالت اچھی نہیں ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version