Qaumi Akhbar

62 فیصد عوام موجودہ حکومت سے نالاں

مہنگائی اور خراب معاشی صورتحال کی ذمے دار پی ڈی ایم حکومت یا تحریک انصاف؟ عوام نے فیصلہ سنا دیا

پی ڈی ایم حکومت بدترین مہنگائی کی ذمے دار قرار، عمران کے دور میں اتنی بدترین صورتحال نہ تھی جتنی اب ہے، سروے

57 فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کو توڑنے کے فیصلے کو بھی درست قرار دے دیا

آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں، پی ٹی آئی کو واضح سبقت حاصل ہوگی،عوامی رائے

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے عوام نے موجودہ حکومت کو بدترین مہنگائی کا ذمے دار قراردے دیا ، عوام کی رائے میں عمران خان کے دور میں اتنی بدترین صورتحال نہ تھی جتنی اب ہے اور ناقص کارکردگی کی ذمے دار پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت ہے،تازہ ترین سروے میں 62 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں مہنگائی اور خراب معاشی حالات کا ذمہ دار پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کو قرار دے دیا۔گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے میں 38 فیصد عوام نے تحریک انصاف کو ملک میں مہنگائی اور خراب معاشی صورت حال کا قصور وار کہا۔گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں 61 فیصد پاکستانیوں نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو فوراً وطن واپس آنے کا مشورہ بھی دیا جبکہ 57 فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کو توڑنے کے فیصلے کو بھی درست کہا۔سروے میں خراب معاشی حالات کے باعث کسی جاننے والے کے بے روزگار ہونے کے سوال پر 79 فیصد پاکستانیوں نے انکار کیا جبکہ 21 فیصد نے کسی جاننے والے کے بے روزگار ہونے کا کہا۔عوامی رائے کے مطابق آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں، پی ٹی آئی کو واضح سبقت حاصل ہوگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version