Qaumi Akhbar

کوئٹہ: گیس لیکج سے دھماکا، 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں ایک گھر کے اندر گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version