Qaumi Akhbar

اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے۔ 

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے جاری کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عدالتی حکم پر گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو مکمل قانونی تقاضے پورے کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version