Qaumi Akhbar

‏SBCA پٹہ سسٹم فعال ‘ کورنگی میں عمارتوں کا غیر قانونی جنگل آباد

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پٹہ سسٹم کو ماہانہ ایک سے ڈیڑھ کروڑ دینے والا انسپکٹر کروڑوں کے بے نامی جائیدادوں کا مالک

PNT سوسائٹی اللہ والا ٹاﺅن ‘لکھنو¿ سوسائٹی ‘ دارالسلام سوسائٹی میں چھوٹے پلاٹوں پر بلند عمارتیں تعمیر ‘ انسپکٹر کا شف ذمے دار قرار

جعلی نقشوں سے غیر قانونی تعمیرات ‘ ایکسٹرا پورشنز اور ہائی رائرز بلڈنگز تعمیر ‘ لسانی تنظیم کی سرپرستی کے چپراسی سے گریڈ 14تک ترقی دلائی

کراچی(رپورٹ اے آرملک)ضلع کورنگی کے علاقے عمارتوں کا بے ہنگم جنگل بننے لگے چھوٹے رقبے کے پلاٹوں پر بلند وبالا عمارتوں کی تعمیر معمول’ تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی کے علاقے ٰPNT سوسائی ‘ اللہ والا ٹاﺅن ‘ لکھنو¿ سوسائٹی ‘ دارالسلام سوسائٹی سمیت بہت سے علاقوں میں چھوٹے چھوٹے پلاٹوں پر بلند عمارتیں بن رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسی ایریے میں ایک بلند عمارت گرنے سے اک شور برپا ہوا تھا مگر پھر خون خاک نشیناں رزق خاک ہوا اور وقت نے اس المناک واقعے پر مٹی ڈال دی ذرائع اس سب کا سبب SBCA کے انسپکٹر کاشف کو ٹہراتے ہیں ذرائع کے مطابق انسپکٹر کاشف جعلی نقشے بنا کر دیتاہے۔ اس طرح غیرقانونی کاموں کو تحفظ دیتاہے مذکورہ بالا اور کورنگی کے دیگر علاقوںمیں غیرقانونی تعمیرات ‘ ایکسٹرا پورشنز اور ہائی رائز بلڈنگز کے 2 نمبر نقشے بنا کر غیرقانونی تعمیرات کو تحفظ دیتاہے اس طرح یہ ریاست اور عمارت مالکان دونوں کو دھوکہ دے کر مال بناتاہے ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ انسپکٹر کاشف 1998 میں چپراسی بھرتی ہوا تھا اور لسانی تنظیم سے وابستگی کا فائدہ اٹھا کر گریڈ 14 میں ترقی پاچکاہے اور کماﺅ پوت ہونے کی بنا پر افسران بالا کی آنکھ کا تارا ہے لہٰذا ایک طویل مدت سے اسی علاقے میں براجمان ہے ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ SBCA کے پٹہ سسٹم کو ماہانہ ایک سے ڈیڑھ کروڑ دیتا ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ موصوف کی دستگیر کالونی اور گلشن اقبال ودیگر علاقوںمیں کروڑوں کی بے نامی جائیدادیں بھی رہیں روز نامہ قومی اخبار کی آئندہ اشاعتوں میں مزید انکشافات سے بھری خبریں جلد شامل اشاعت ہوںگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version