Qaumi Akhbar

جس کو دل چاہا زمینیں دے دی جاتی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، ہائیکورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بن قاسم میں 20 ایکڑ زمین کی لیز میں توسیع سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر متعلقہ زمین کی قانونی حیثیت سے متعلق بھی رپورٹ طلب کرلی، سرکاری زمینوں کی لیز اور الاٹمنٹ کے حوالے سے اہم آبزرویشن دیتے ہوئے جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ اس ملک کے ساتھ یہی تو ظلم ہوا ہے، بڑے بڑے اجازت نامے اٹھا کر دے دیتے ہیں، جس کو دل چائتا ہے زمینیں اٹھا کر دے دی جاتی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کو 1986 میں پولٹری لینڈ تیس سالہ لیز پر دی گئی تھی، حکومت نے 2001 میں قبضہ واپس لے لیا، ریونیو کے وکیل نے کہا سپریم کورٹ کے حکم پر لیز منسوخ کی گئی 99 سالہ لیز کی درخواست ناقابل قبول ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تباہی مچائی ہوئی ہے پورا محکمہ تباہ کردیا ہے، کئی برسوں سے کیس چل رہا ہے، عدالت نے درخواست کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version