Qaumi Akhbar

نجی تعلیمی اداروں پر ٹریڈ لائسنس بنوانے کیلئے ڈی ایم سیز کا دباؤ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے نجی تعلیمی اداروں پر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز نے ٹریڈ لائسنس بنوانے کیلئے دبا ڈالنا شروع کردیا، ڈی ایم سیز نے لاکھوں روپے مالیت کے چالان جاری کردیئے جس کے خلاف تعلیمی اداروں کی پرائیوٹ ایسوسی ایشنز متحرک ہو گئیں اور انہوں نے معاملے پر ایڈ منسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن سے ملاقات کر کے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں نجی تعلیمی اداروں کو ٹریڈ لائسنس سے مستثنی قرار دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی کی مختلف ڈی ایم سیزٹریڈ لائسنس بنوانے کیلئے نجی تعلیمی اداروں پر دبا ڈال رہی ہیں اور انہیں ٹریڈ لائسنس کا چالان بھی جاری کر دیا ہے جس کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے بتایا جاتا ہے اس وقت کراچی میں 10ہزار سے زائد رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے ہیں جنھیں ب ٹریڈ لائسنس جاری کئے گئے ہیں حالانکہ نجی تعلیمی ادارے ٹریڈ لائسنس کے زمرے میں نہیں آتے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version