Qaumi Akhbar

وزیر اعظم کل کوئٹہ کا دورہ کرینگے

وزیر اعظم عمران خان کل کوئٹہ کا دورہ کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل کوئٹہ کا دورہ کرینگے جس کے دوران وزیر اعلیٰ اور گورنر بلوچستان سے ملاقاتیں کرینگے۔

وزیر اعظم کوئٹہ میں اہم اجلاس کی صدارت کرینگے ، اجلاس میں وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ، سی پیک سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء، ارکان اسمبلی اور معاونین خصوصی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کی مصروفیت اور دورہ کوئٹہ کی وجہ سے کابینہ اجلاس ملتوی ہو گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ کا جاری کردہ ایجنڈا بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version