Qaumi Akhbar

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 22 روپے 20 پیسے اضافہ

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے ہوگئی

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 196 روپے 68 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 12 بجتے ہی ہو گیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version