Qaumi Akhbar

لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی پر فخر زمان کو پلاٹ دے دیا

فخر زمان نے ملتان سلطانز کے خلاف افتتاحی میچ میں 66 رنز اسکور کیے

بہترین فیلڈنگ کرنےوالے حسین طلعت کو آئی فون 14 بطور انعام دیا گیا

ملتان)اسپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی پر لاہور قلندرز انتظامیہ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کردی۔لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے ملتان سلطانز کے خلاف مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے فخر زمان کےلئے قلندرز سٹی میں پلاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔میچ میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے والے حسین طلعت کو آئی فون 14 بطور انعام دیا گیا۔لاہور قلندرز کے سی او او اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے میچ کے بعد کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انعامات کا اعلان کیا۔فاسٹ باو¿لر زمان خان اور سکندر رضا بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version