Qaumi Akhbar

بابر اعظم کیساتھ علیم ڈار کی بھتیجی کی سیلفی

زارا نعیم نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ بابر اعظم نمبر ون ہیں اور ہم خوش ہیں

لاہور میں علیم ڈار کے بیٹے کے ولیمے میں بابر اعظم سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم اور علیم ڈار کی بھتیجی زارا نعیم کی سیلفی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔زارا نعیم ڈار نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر بابر اعظم کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئر کی ہے۔ زارا نعیم نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ بابر اعظم نمبر ون ہیں اور ہم خوش ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سیلفی ا?ئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں لی گئی ہے۔واضح رہے کہ علیم ڈار کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔کپتان بابر اعظم تقریب میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے، شرکائ ان کے ہمراہ تصاویر بنواتے رہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version